غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا، ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں فوری طور پر جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ قدم مستقل جنگ بندی اور پائیدار امن کا باعث بنے گا، پاکستان اپنے اصولی موقف کو دوبارہ دہراتا ہے کہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست کا قیام 1967 کے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا دورہ بیلجیئم مکمل ،برسلز سے وطن واپس روانہ
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ بیلجئیم مکمل کرنے کے بعد برسلز سے وطن واپس روانہ ہوگئے، وطن واپسی کے سفر کے دوران انہوں نے مدینہ منورہ میں قیام کیا ۔یورپی یونین کے چوتھے انڈوپیسفک وزارتی فورم کے دوران انہوں نے اہم سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کے چوتھے انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سائیڈ لائن ملاقاتیں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے جاپان کی نائب وزیر خارجہ ایری آرفیا سے ملاقات کی جس میں پاک–جاپان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہین آفریدی ایک بار پھر پاؤں کی انجری کا شکار
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ مکمل کرنے کے بعد اسحاق ڈار برسلز سے وطن واپس روانہ ہوئے اور واپسی پر مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مسجد نبوی میں نماز بھی ادا کی۔