تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان، پیپلزپارٹی کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پنجاب میں پہلے ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے، اس تناظر میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حیدر گیلانی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔
اس بیان کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی نے پیپلزپارٹی کو دعوت دی ہے کہ اگر وہ پنجاب کے عوام کے ساتھ سنجیدہ ہے تو اپوزیشن میں شامل ہو کر پنجاب میں جاری مظالم اور خودساختہ ترقی کے خلاف آواز بلند کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں میں ایم پی ایز کی لازمی شمولیت، نیا قانون، نئی تنقید
اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی ایسا قدم اٹھاتی ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام پارٹی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے، جو موجودہ حکومت کے خلاف مبینہ دھاندلی اور ریاستی جبر کے الزامات کے تحت پارلیمانی عمل کے بائیکاٹ کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کی صدارت: پی ٹی آئی کے کن امیدواروں کے درمیان رسہ کشی جاری؟
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین نے اسپیکر آفس میں استعفے جمع کرا دیے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے کہا کہ ہم اسمبلی کو ربڑ اسٹیمپ بننے سے روکیں گے۔ ان استعفوں سے پنجاب اسمبلی کی 9 کمیٹیوں کے کام متاثر ہوں گے جو صوبائی احتساب اور قانون سازی پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
حکومتی ردِ عملپنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے فیصلے کو ایک اور سیاسی ڈرامہ قرار دیا ہے، حکومتی ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد صرف احتجاج اور انتشار پھیلانا ہے۔
’اگر وہ سمجھتی ہے کہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو کر اس کا سیاسی قد بڑھ جائے گا تو وہ شوق سے کرے۔‘
ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کمیٹی چیئرمین فوری طور پر سرکاری گاڑیاں حکومت کو واپس کریں اور چاہے پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مل بھی جائے، پنجاب حکومت کہیں نہیں جا رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن لیڈر بائیکاٹ پارلیمانی لیڈر پنجاب حکومت پی ٹی آئی پیپلزپارٹی تحریک انصاف حکمت عملی حیدر گیلانی ربڑ اسٹیمپ سیاسی ڈرامہ لفظی گولہ باری معین قریشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر بائیکاٹ پارلیمانی لیڈر پنجاب حکومت پی ٹی ا ئی پیپلزپارٹی تحریک انصاف حکمت عملی حیدر گیلانی ربڑ اسٹیمپ سیاسی ڈرامہ لفظی گولہ باری پنجاب اسمبلی تحریک انصاف پی ٹی آئی کے کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد: فیصل مسجد کے باہر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا احتجاج
اسلام آباد(نیوزڈیسک) اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر احتجاج کیا ہے، تاہم پولیس نے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو احتجاجی واک سے روک دیا۔
اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کو توڑا گیا ہے، اس کا حلیہ بگاڑا گیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا آج 27 ویں ترمیم کیخلاف یوم سیاہ کا اعلان
انہوں نے کہا کہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور پاکستان کے آئین کو بچائیں۔
تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ہماری پُرامن سیاسی تحریک جاری رہے گی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ظلم کے خلاف سر نہیں جھکائیں گے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے، اس حکومت کو اقتدار میں مزید رہنے کا حق نہیں ہے، عوامی تحریک شروع کررہے ہیں۔