خیبرپختونخوا: اپوزیشن میں وزیراعلیٰ کے امیدوار پر شدید اختلافات
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں حزب اختلاف کی جماعتیں وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کرنے کے معاملے پر واضح تقسیم کا شکار ہو گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنا الگ امیدوار میدان میں لانے کی خواہش مند ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی اپنا امیدوار پیش کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔سیاسی رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر آج جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماؤں سے رابطے کریں گے تاکہ ایک متفقہ امیدوار کے تعین کے لیے مذاکرات آگے بڑھائے جا سکیں۔ گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر نے گورنر خیبرپختونخوا اور مولانا عطا الرحمان سے مشاورت کی تھی.
دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج شام وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ اس اجلاس میں علی امین گنڈاپور اپنے الوداعی خطاب میں پارٹی ارکان سے خطاب کریں گے۔وہ گزشتہ روز اپنے آبائی گاؤں ڈی آئی خان روانہ ہوئے تھے جہاں ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں واپس نہ آنے کا مشورہ دیا تھا۔ آج کے خطاب کے بعد ان کی رخصتی متوقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔