رپورٹ کے مطابق اسرائیلی رہنماؤں کا یہ خیال کہ ایک اور جنگ تہران کی حکومت کا تختہ الٹنے کا باعث بن سکتی ہے بالکل غلط ہے، تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ غیر ملکی فوجی حملہ ایرانی یکجہتی کے احساس کو تقویت دیتا ہے اور حکومت کے حق میں ہوتا ہے، ایک سفارتی معاہدہ اسرائیل کے مفاد میں ہے، اسلام ٹائمز۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل نے ایران کے بارے میں تجزیاتی مضمون میں کہا ہے کہ جنگ ایران کو کمزور یا ختم نہیں کرے گی بلکہ اسے مضبوط کرے گی، ایک سفارتی معاہدہ اسرائیل کے مفاد میں ہے، چاہے یہ ایران میں علامتی افزودگی اور پابندیوں کے خاتمے کی قیمت پر کیوں نہ ہو، کیونکہ یہ واحد عملی طریقہ ہے کہ ایران کا ایٹمی بم بنانے کا راستہ روکا جائے اور اسرائیل کے طویل مدتی مفادات کو محفوظ بنایا جائے۔

امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل نے مضمون میں کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے تحفظ کے لیے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرنی چاہیے، اسرائیل کا فتح کا دعویٰ ایک فریب ہے، ایران کے پاس اب بھی 60 فیصد افزودہ یورینیم اور غیر فعال سینٹری فیوجز کی کافی مقدار موجود ہے اور وہ 90 فیصد افزودگی کی طرف بڑھ سکتا ہے، جوہری معاہدے کے بغیر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار ایران واپس نہیں آئیں گے۔ اس صورت میں کسی کو صرف انٹیلی جنس معلومات پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

مضمون نگار کے مطابق ہو سکتا ہے یہ طریقہ درست نہ ہو، ایک معاہدہ قریب سے نگرانی (جاسوسی) کرنے اور ایران کو جوہری بم کی طرف بڑھنے سے روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلی جنگ اسرائیل کے لیے بہت زیادہ مشکل ہو گی، کیونکہ ایران اپنے میزائل اور دفاعی نظام کی تعمیر نو کر رہا ہے، اور اسرائیل کے لیے امریکہ اور عالمی برادری کی حمایت کی ضمانت نہیں ہے۔ 

اٹلانٹک کونسل نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی رہنماؤں کا یہ خیال کہ ایک اور جنگ تہران کی حکومت کا تختہ الٹنے کا باعث بن سکتی ہے بالکل غلط ہے، تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ غیر ملکی فوجی حملہ ایرانی یکجہتی کے احساس کو تقویت دیتا ہے اور حکومت کے حق میں ہوتا ہے، ایک سفارتی معاہدہ اسرائیل کے مفاد میں ہے، چاہے یہ ایران میں علامتی افزودگی اور پابندیوں کے خاتمے کی قیمت پر کیوں نہ ہو۔ کیونکہ یہ واحد عملی طریقہ ہے کہ ایران کا ایٹمی بم بنانے کا راستہ روکا جائے اور اسرائیل کے طویل مدتی مفادات کو محفوظ بنایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار