2025-10-15@01:55:51 GMT
تلاش کی گنتی: 4046
«منشا پاشا نے کہا»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع...
برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک گھر کی صفائی کے دوران ملی جے۔آر۔آر۔ ٹولکن کی نایاب کتاب ’دی ہوبٹ‘ کی پہلی اشاعت کو نیلامی 1 کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار روپے میں (43,000 پاؤنڈ قریباً 57,000 امریکی ڈالر) میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ کتاب برطانیہ کے ایک نجی کلیکٹر نے خریدی ہے اور یہ 1937 میں شائع ہونے والی 1,500 اصل کاپیز میں سے ایک ہے، جو مشہور برطانوی مصنف کی سب سے معروف فینٹسی ناول ہے۔ مزید پڑھیں: سجاد لاکھا کے نظمیہ مجموعہ ’یہ روشنی فریب ہے‘ کی تقریب پذیرائی نیلامی ہاؤس ’آکشنیم‘ کے مطابق، ان میں سے صرف چند سو ہی باقی سمجھی جاتی ہیں۔ یہ کتاب برِسٹل کے ایک گھر میں کتابوں کی الماری سے دریافت...
میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ اسکالرز اور نامور مورخین کی کتابوں پر پابندی عائد کرنے سے تاریخی حقائق اور کشمیر کے لوگوں کی زندہ یادوں کے ذخیرے کو نہیں مٹایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز کشمیر بھر میں پچیس کتابوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کتابوں سے متعلق حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کتابیں علیحدگی پسندانہ سوچ کو فروغ دے رہی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد محکمہ داخلہ کی ہدایات پر آج پولیس نے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں متزکرہ لٹریچر کو ضبط کرنے کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے متعدد بک شاپس پر مربوط اور قانونی طور پر...
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے...
صوبے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا.الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی شکست تسلیم نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکش ہوئی. مگر ہم نے انکار کیا ، سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا. بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا. ہم نے آسان آپشنز کے مقابلے میں مشکل راستہ چُنا۔
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، جو اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائےگا۔ مقامی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگے بھی قیام امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی سفارش کرتے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاق، صوبائی، قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں قیام امن ممکن نہیں، امن...
ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی رابطہ ہے۔ بیرسٹر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کے بعد خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی. صدر ٹرمپ نے کہا کہ ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی یہ صرف شروعات ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت...
—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں سے کون کون سے وعدے کیے گئے جو وفا نہیں ہوئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی وپڈا سے منظور کیا گیا، 22 سال پہلے کراچی میں پانی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے کام ہوا تھا، اس وقت اس شہر کی آبادی 96 لاکھ تھی، مردم شماری بتاتی ہے اس شہر میں 3 کروڑ کے قریب لوگ ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا، پانی کی ترسیل میں اضافہ نہیں کیا گیا، ماضی میں سارا فوکس کینجھر سے متعلق تھا، کتنے سال سے سن رہے ہیں کے فور آئے گا پانی...
پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک مضبوط، بااعتماد اور دیرپا شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں تعینات ہونے والے امریکا کے نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیٹسن سینڈرز کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور قونصل جنرل کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی تعلقات،توانائی تعاون، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیمی تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی صدر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف بڑا معاشی حملہ کرتے ہوئے 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے۔ امریکی صدر نے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی مسلسل خریداری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ بھارت کو اس فیصلے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا "ابھی صرف آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔۔۔ آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ صرف شروعات ہے!" مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت پر نہ صرف اضافی ٹیرف بلکہ ممکنہ طور پر مالی جرمانے اور دیگر تجارتی...
کراچی میں زمینی راستے سے زائرین کے کربلا جانے پر پا بندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ( ایم ڈبلیو ایم) کا مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا ۔شاہراہِ پاکستان انچولی سے شروع کیا گیا اربعین حسینی مارچ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نمائش چورنگی پہنچ کر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات آج دوپہر تک حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ زائرین اور زیارت کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، علامہ ناصر عباس کراچی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر... گورنر سندھ نے کہا کہ امریکا میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے بات ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے کہا...
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر 5 اگست کو تحریک انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل طور طرح مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی عوام اور خود تحریک انصاف کے ورکرز روز روز کے احتجاج اور مظاہروں سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے اور احتجاجی مظاہروں کا متحمل نہیں سکتا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور حقیقی جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نئے آنے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ اب...
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ سے بھی آواز دبائی جائے تو پھر کہاں جائیں۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ جانے سے بھی روکا گیا، انصاف کا راستہ بند کیا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف سیاست میں تشدد نہیں، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی پی ٹی آئی سے یکجہتی دکھائی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کو آج پارلیمان میں بولنے سے روکا گیا، ہم نے ساڑھے 11...
سٹی42: پی ٹی آئی کے پنجاب کے اہم لیڈر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کروں گا، احتجاج بہتر ہوسکتا تھا اور آئندہ ہوگا، لوگ کیوں نہیں نکلے اس پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ سلمان اکرم نے انکشاف کیا کہ مکل پانچ اگست کو وہ خود اور محمود اچکزئی کل رات11 بجے تک عمران خان کی بہنوں کےساتھ چکری انٹرچینج پر رہے، سلمان اکرم راجا نے کہا، عمران خان کی کال ہو تو کوئی ایم این اے بغیرمعقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونےکی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تواسکا جواب دینا پڑے گا۔ کل پانچ اگست کو پی ٹی...

آئینی طور پر غیر حاضری کی بنیاد پر شیخ وقاص اکرم کی اسمبلی رکنیت منسوخ نہیں ہو سکتی نہ ایسی کوئی مثال موجود، آئینی ماہرین
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے گزشتہ روز قومی اسمبلی رولز آف بزنس کی شق 44 کا حوالہ دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات اور جھنگ سے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم گزشتہ 40 روز سے بغیر اطلاع یا چھٹی کی درخواست دیے بغیر ایوان سے غیر حاضر ہیں اور ایسی صورت میں اُن کی نشست کو خالی تصوّر کیا جائے گا۔ اس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پارلیمان سیدہ نوشین افتخار نے شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کے لیے تحریک پیش کر دی جس پرڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ اس تحریک کو رولز کے مطابق دیکھ لیا جائے گا۔ آج اپوزیشن...
سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ جموں و کشمیر کے عوام سے عوامی جلسوں میں، پارلیمنٹ میں اور سپریم کورٹ کے سامنے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں ارکان رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو خط لکھا ہے، جس میں ان سے ریاستی درجہ بحال کرنے کی حمایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ جموں و کشمیر کے عوام سے عوامی جلسوں میں، پارلیمنٹ میں اور سپریم کورٹ کے سامنے کیا گیا ہے۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست ۔2025 ) رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج کو کامیاب قرار دے دیا، کہا کئی دنوں سے بات کی جا رہی تھی کہ 5 اگست کو تحریک کا عروج ہو گا، تحریک کی جو شکل سامنے آئی اسی کی امید تھی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے. نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے گورنر سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔گورنر پنجاب نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ایک بار پھر 5 اگست کی احتجاجی کال کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور خود سیاسی کارکن روز روز کے احتجاج اور دھرنوں سے تنگ آچکے ہیں، اب وقت ترقی، استحکام اور جمہوریت کے فروغ کا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان...
غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے سے متعلق کسی بھی نئے اسرائیلی منصوبے کیخلاف سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے سابق اسرائیلی ڈپٹی آرمی چیف و سربراہ ڈیموکریٹس پارٹی نے وسیع مظاہروں کا مطالبہ کیا اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو حکومت اپنا جواز کھو چکی ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور اسرائیلی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولن نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے سے متعلق کسی بھی منصوبے کے خلاف سختی کیساتھ خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی رژیم کے سابق ڈپٹی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے اور اس علاقے پر مارشل لاء کے نفاذ سے میری مخالفت...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا اور اس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفر کیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلاء کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، سائفر کیس کا ٹرائل ہائی کورٹ نے 2 مرتبہ کالعدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی واضع ہدایات ہیں اگر میڈیا، وکلاء اور فیملی کو داخلہ نہیں دیا جاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں، 26 ویں ترمیم کے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ تعمیرات کے دوران تمام معیارات کو برقرار رکھا ہے، پروپیگنڈے کے پیچھے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کی خبر دب جاتی ہے، پروپیگنڈا کرنے والے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کا منصوبہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 22 برس بعد پیپلز پارٹی کی کوششوں سے شہر کو اضافی پانی مل رہا ہے، 12.8 ارب روپے کی لاگت سے دس ماہ کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی میدان میں بڑا دھچکا ، پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ساجد قریشی نے گورنر پنجاب سلیم حیدر ہوتی سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جہاں انہیں پیپلز پارٹی میں باضابطہ خوش آمدید کہا گیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی سیاست اور جمہوریت کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے 5 اگست کی احتجاجی کال کو مسترد کر کے...
کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کرونگا: سلمان اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ وہ کل کے احتجاج میں لوگوں کی عدم شرکت پر پارٹی میں اور عمران خان سے بات کریں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفرکیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلا کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، ہائیکورٹ کی واضح ہدایات ہیں اگرمیڈیا، وکلااور فیملی کو داخلہ نہیں دیاجاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں۔ انہوں نے کہا...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے؟ پارٹی میں اس پر بات کروں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور محمود اچکزئی کل رات 11 بجے تک بانی کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر رہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال ہو کوئی ایم این اے بغیر معقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج پر میں نے کہا تھا یہ صوبائی اور مقامی سطح...
کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا۔ کامل خان سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی اور آسٹریلوی شہری ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے کہا کہ میں نے رپورٹس دیکھیں کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ بات کہاں سے آئی، اگر ایسا پی سی بی نے کہا تو معلوم نہیں کہ وجہ کیا بنی، یہ ہماری ٹیم ہے اور میں اس کا...
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد اس بارے میں کیے گئے سیاسی تجزیوں کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بار بھارت کے مشرق...
اس سے پہلے امریکی صدر بھارت پر چوبیس گھنٹوں میں مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر خوش نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت یوکرین میں روس کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ آج ملاقات کے بعد ماسکو سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پرجوش تقریر، کہا آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا کہ عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا، پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اندر ہی محصور ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس دوران قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔ پی ٹی آئی کے ارکان نے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اڈیالہ جیل جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دورانِ اجلاس اپوزیشن ارکان نے خطاب بھی کیا اور پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے ساتھ ساتھ بات کا موقع نہ ملنے کی شکایت بھی کی، جس پر اسپیکر قومی...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے شیعہ بھائیوں کے بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایرانی حکومت کو کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے پرواز چلائے، ایران نے کوئٹہ سے زائرین کے لیے ایک پرواز شروع کی ہے۔ اس سال بذریعہ سڑک ایران، عراق کا سفر ممنوع قرارمحسن نقوی کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے طویل مشاورت کے بعد عوام کے تحفظ اور نیشنل سیکیورٹی کے پیش نظر یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چوتھا دن ہے اشتہار دیا ہے کہ ہماری نجی...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہوا ہے، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے حل تک خطہ امن و استحکام سے محروم رہے گا.(جاری ہے) یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ آج سے ٹھیک 6 سال قبل 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے ظلم و جبر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا، بھارت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار کمیونٹی بننے کا خطرہ لاحق ہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم استحصال کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو چھ سال مکمل ہو رہے ہیں، اس دن بھارت نے اپنے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی.(جاری ہے) آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دو نام نہاد یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کر دیا تھا تاکہ اس کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کوتبدیل کر...

26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان اور میں پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ میں پھنس گئے تھے پھر ٹیم نے آکر نکالا : نبیل گبول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان، عبدالغور حیدری اور میں پارلیمنٹ لاجز لفٹ میں پھنس گئے تھے اور ہمیں ٹیم نے آ کر نکالا، اس لفٹ میں خواجہ آصف بھی پھنس گئے تھے وہ کسی طرح نکل گئے، اگر اس کی مرمت نہ کروائی گئی تو اس میں کسی کی جان چلی جائے گی ۔ نبیل گبول کی صحافیوں سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ لاجز کے لفٹ 1997 کے لگے ہوئے ہیں، 10 سال پہلے اس کی رپیرنگ کی گئی تھی ، 26 ویں آئینی ترمیم...
روس نے درمیانے اور قلیل فاصلے کے ایٹمی میزائلوں کی تنصیب پر پابندی کے معاہدے کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے، جبکہ سابق صدر دمتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو مزید اقدامات کرے گا۔ میدویدیف، جو سابق روسی صدر ہیں اور اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا: ’وزارت خارجہ کی جانب سے درمیانے اور قلیل فاصلے کے میزائلوں کی تعیناتی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان نیٹو کی روس مخالف پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک نئی حقیقت ہے جسے اب...
پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج پاکستان میں عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے مقید رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیز پارٹی کے دیگر مقید کارکنان کی رہائی کے لیے پانچ اگست منگل کے روز سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ پانچ اگست کو ہونے والا احتجاج پارٹی کے سربراہ عمران خان کی کرپشن کیس میں قید کی دوسری برسی کے موقع پر ہو رہا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے اس کے بہت سے کارکنوں کو حراست...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے طور پر مناتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ٹھیک 6 سال قبل، 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے ظلم و جبر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے بلکہ یہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے ایک سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہے۔ بھارت کا چہرہ بے نقاب علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خود...
لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، شیری رحمان، ہمایون خان، شازیہ مری، نفیسہ شاہ اور سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس پر پیغام جاری کئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس فورسز کا ہر شہید بہادری کی علامت اور اس بھاری قیمت کی یاد دہانی ہے جو قیامِ امن کے لیے ادا کرتے ہیں۔ ہمارے پولیس کے شہداء امن کے خاموش نگہبان ہیں، پولیس کے شہداء نے اس لیے اپنی جانیں قربان کیں تاکہ ہمارے عوام بلاخوف زندگی گزار سکیں۔ تمام صوبوں کی پولیس کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو یا...
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے جو ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب ملک معاشی طورپر مضبوط ہو رہا ہے تو یہ لوگ فساد کی کال دے رہے ہیں، 26 نومبر کو فائنل کال کا کہا گیا تو کیا انجام ہوا؟، عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک کا کچھ نہیں بنا، گنڈا پور نے دورہ لاہور میں بھی ترقی دیکھی، انہیں (پی ٹی آئی) آر پار کا بہت شوق ہے خود ہی آر پار ہو جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی...
اپنے بیان میں بی این پی نے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت دی کہ ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ اوتھل سے گوادر تک بھرپور استقبال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سے ریمدان تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی این پی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ جو زائرین کو ایران اور عراق بذریعہ سڑک سفر سے روکنے کے خلاف...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہوتے ہوئے بھی غریب ترین ملک ہے۔ اس ملک میں معدنیات پر جس انداز میں لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر عمران خان یا کسی بھی شہری جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اور اسے 21ویں صدی کا بہترین اقتصادی ملک بنانا چاہتا ہے، اُن سب کا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہو۔ عوام کے صحیح ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔ تمام...
سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت کی ہدایت پر ارکان اسمبلی کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لئے جمع ہونا بظاہر ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان پارلیمنٹ نو مئی کو ریاست کے اداروں پر حملوں کے مقدمات میں مجرم قرار پا چکے ہیں اور انہیں دس دس سال قید کی سزا ہو چکی ہے۔ یہ سب ارکان پارلیمنٹ اس وقت مفرور ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تلاش کر رہے ہیں اور ان کے کسی جگہ سامنے آنے کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی یہ سزا یافتہ ارکان سامنے نہیں آئے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس ...
پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی نے کئی بار کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے گا لیکن چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عوام کو اسکا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی تاخیر کے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے اپنے خط میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی "دہلی سے...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریت ملی تو نیا صوبہ ضرور بنائیں گے۔جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے حق میں ہے، یہ ہمارے منشور کا بھی حصہ ہے۔جس پر جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی سندھ میں بھی نئے صوبے کے حق میں ہے؟ گورنر پنجاب نے جیو نیوز کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور...
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں...
حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز زیر غور ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے رضا مند ہونے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ اتفاق رائے کی صورت میں حکومت آئینی ترمیم لائے گی، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو دئیے گئے مگر ان پر مکمل عمل نہ ہوسکا، وزارتوں کے قواعد و ضوابط دوبارہ سے طے ہوسکتے ہیں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مجوزہ تجاویز پر غور کرے گی۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان ریلویز نے کہا کہ ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے، آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجےگئے پائلٹ انجن پر3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔ ترجمان ریلویز کا بتانا ہے کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافرمحفوظ ہیں۔ ترجمان ریلویز کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس پرٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ عالم کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 اگست 2019 فاشسٹ حکمران نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مجرمانہ اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور فوری حل عالم اسلام کے استحکام کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اُنہیں...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شوگر مافیا پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کو شوگر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا کا تعلق حکمران طبقے سے ہے، اسی لیے انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پِس رہے ہیں، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک ہے، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ میں ترمیم پر بحث چاہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں طویل عرصے سے الیکشن کمیشن پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ بہار اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر بھی اپوزیشن، الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہے۔ اسی سلسلہ میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک ہے، یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ میں ترمیم پر بحث چاہتی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کو کانگریس کی آسام...
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو سیاسی ڈارمہ قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ یہ احتجاج صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، تحریک انصاف کا 5 اگست کا احتجاج محض ایک سیاسی تماشا ہے، ملک کو اس وقت اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے، احتجاج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی ممکن ہے۔ ہمایوں خان نے کہا پی ٹی آئی کا ماضی صرف جھوٹے وعدوں، الزام تراشیوں اور اداروں سے محاذ آرائی سے...
کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔ جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویئے پر شدید مایوسی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر میچز نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دینے...
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں تمام پاکستانیوں اور ایران، افغانستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلیے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے اعزاز میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار ظہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کے ترجمان گنہور خان اسران، سمیتا افضال سید، سعدیہ جاوید، بلند خان جونیجو، عقربہ فاطمہ،...
اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام اباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی خصوصا سیکٹر ڈیویلپمنٹ، اسلام اباد میں پانی کی فراہمی ، بیوٹیفکیشن، غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی کی قانون کے مطابق کارروائیاں ، ناجائز تجاوزات، اسلام اباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت کی مختلف سیاسی جماعتوں نے جنگ، اسکے مقصد، کامیابی یا ناکامی کے بارے میں مختلف خیالات پیش کئے، لیکن چند ہی نمائندوں نے جنگ کے انسانی پہلوؤں اور اسکے کشمیر پر پڑنے والے اثرات پر بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے وادی کشمیر سے منتخب تینوں اراکین پارلیمنٹ میاں الطاف، انجینئر رشید اور آغا سید روح اللہ کے "متفقہ موقف" کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان اراکین نے جموں و کشمیر کے عوام کے گہرے خدشات اور ان کی حالت زار کو مؤثر انداز میں پارلیمنٹ میں اجاگر کیا ہے۔ سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے میں میرواعظ عمر...
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور بےنظیر بھٹو کی زندگی میں ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، آصف زرداری کا میڈیا ٹرائل ہوا، ہم سے زیادہ میڈیا فرینڈلی کوئی ہو بھی نہیں سکتا، ہماری گردن میں سریا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان کی آج دنیا بھر میں ایک قدر ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل مین نے کہا کہ پی ایف یو جے کو 75ویں...
---فائل فوٹو سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔ پاکستان کی آج دنیا بھر میں ایک قدر ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل مین نے کہا کہ پی ایف یو جے کو 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔ سچ کڑوا ہوتا ہے، اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے، مختلف ممالک میں صحافیوں کو قتل کیا گیا، ان حالات میں صحافت کرنا ایک چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں نے بخوبی اس چیلنج کو نبھایا، بی بی شہید اور نصرت بھٹو نے صحافیوں...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحریک نہ شروع ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اب عدالت سے ملنے والی سزاؤں سے بہانہ بھی مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی نے کہا تھا کہ 5 اگست کو تحریک کو عروج پر جانا تھا لیکن ابھی تک شروع ہی نہ ہو سکی، پی ٹی آئی کو اس کے لیے بہانہ مل گیا کہ 9 مئی کیس میں سزائیں ہو گئیں اس لیے کچھ نہ کر سکے۔ انھوں نے کہا جمہوریت ڈائیلاگ سے...
عام لو گ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے خصوصایو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام اور معیار کو زیادہ مو ثر بنانے کی ضر و رت ۔بجٹ میں تعلیم خصو صا یونیور سٹی سطح پر ریسر چ مقا صد کیلئے بہت کم فنڈز رکھے جاتے ہیں دو سرا یہ کہ جن شہروں میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں یو نیور سٹیاں قائم کی جائیں یا ان کے کیمپس قائم کئے جائیں، ہماری جماعت ایک عر صہ سے گو جرانوالہ میں یو نیور سٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،ہمار ا یہ مطا لبہ فور ی پور ا کیا جائے ۔انھوں نے کہا...
31 جولائی کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 2 اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر 108 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات ہی میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت پی ٹی آئی اراکین صوبائی اسمبلی کو سزائیں سنائی تھیں جس کے نتیجے میں وہ عوامی نمائندگی کے لیے...
لاہور(نیوزرپورٹر)گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ن لیگ سے پیپلزپارٹی کا اتحاد مجبوری کا ہے محبت کا نہیں‘ملک کی خاطر ملکر چل رہے ہیں۔9مئی کا واقعہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، ہزاروں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا گیاجس میں پی ٹی آئی اور اسکی لیڈر شپ ملوث تھی ۔ورکروں کو باقاعدہ اداروں پر چڑھائی کیلئے کہا گیا‘انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران وہاڑی میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے نواب سرفراز کی رہائشگاہ پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے سماجی رہنما چوہدری اسلم کے بھائی کی وفات...
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے عہدیداروں اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں۔ انہوں نے قیام امن کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو امریکہ کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ناقابل فہم ہیں۔ جمعہ کے روز گو جیاکھون نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ ایک اہم تاریخی موڑ پر ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، پانچ دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔ کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا...
اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے دیگر رہنماں کے ہمراہ اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ ملک میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،...
فوٹو: اسکرین گریب : جیو نیوز تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔کانفرنس کے بعد اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں مشترکہ اعلامیہ جاری کر رہے ہیں جب اپوزیشن کو ختم کیا جارہا ہے، ہائبرڈ نظام ملک سے اپوزیشن کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے، ملک کی تمام جماعتوں کے درمیان گرینڈ ڈائیلاگ کیا جائے، ٹُرتھ اینڈ ری کنسلیئیشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج ملک بھر کی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی وسماجی صورتحال پر بات کی، پاکستان میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں اپوزیشن کے لیے کوئی جگہ حاصل کرنا مشکل...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مائی کراچی نمائش شہر قائد کے لیے ایک سگنیچر ایونٹ بن گیا ہے، جہاں غیرملکیوں کی شرکت خوش آئند ہے ۔ مائی کراچی نمائش 2004 میں اس وقت شروع ہوئی جب یہ شہر دہشت گردوں کا مرکز تھا۔جمعہ کو کراچی ایکسپوسینٹرمیں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے متفقہ فیصلے پر اس سال یوم آزادی یکم سے 14اگست تک منا رہے ہیں۔ اس سال یوم آزادی معرکہ حق کے تناظر میں منایا جائے گا۔ مائی...
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد کو شہیدکردیا گیا۔ اہل غزہ اس وقت بھوک سے مرر رہے ہیں۔ اسرائیل کو امریکا کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے،اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، نیا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ پاکستان کی خلائی تحقیق کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور زمین کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ- 1 (پی آر ایس ایس1) کو جمعرات کو ’’کائیژو-1اے‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے صبح 10 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سپارکو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، خوراک کی سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرے گا۔(جاری...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر منتخب پارٹی قیادت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کا معاملے پر مسمل لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی۔ سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخاب کے لیے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینا مقامی امیدواران کا بنیادی حق ہے، بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لینا چاہتا۔ دوسری جانب پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے مشاورتی اجلاس ہوا جبکہ اجلاس کی صدارت گورنر پنجاب اور حسن مرتضیٰ نے کی۔ اجلاس میں پی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ملنے والی سزاؤں کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی اور ورکرز کی مشکلات کی ذمہ دار غیر منتخب پارٹی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر منتخب پارٹی قیادت نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ورکرز کو سیاسی آگ کی بھٹی میں جھونکا اور قیادت کے اکسانے پر ورکرز اس حد تک گمراہ ہوئے کہ انہوں نے دفاعی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایک...
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچی لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔محمود خان اچکزئی ، مصطفی نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے، آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماوں نے پریس کانفرنس کی، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2...
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ---فوٹو اسکرین گریپ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لیے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے، پہلگام واقعے کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا کو کہا کہ پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، دہشت گردی کے شکار ملک کو کیسے دہشت گردی کا ذمے دار ٹھہرایا جاسکتا ہے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے لیے اتھاہ گہرائی سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ معاہدے میں صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کی حدود کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔ ہمیشہ قومی مفاد میں معاشی سفارتکاری کو ترجیح دی: اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا...
اپوزیشن کی ال پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت مقامی ہوٹل پہنچی، محمود خان اچکزئی ، مصطفے نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا، ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت ہے، حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتے رہیں، جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے اج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانفرنس کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم نے متبادل جگہ...
کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے سے زیارات پر پابندی ناانصافی ہے۔ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں۔ کوئٹہ میں شہداء چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارات مقدسہ...
کراچی:پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔ لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی گئی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے نشر کیا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد...
اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربین کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور شیعہ علماء کے درمیان ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل نے اربعین پر زائرین کے زمینی سفر میں پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
اسلام آبادآئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی، پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کرکے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا اگر بانی پی ٹی ائی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا موقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے،...
لاہور: حقوق بلوچستان مارچ کے حوالے سے پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ حقوق بلوچستان مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہا تھا جس کو گزشتہ روز لاہور میں صوبائی حکومت نے روک دیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کی قیادت میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ حکومتی کمیٹی کے ساتھ اس حوالے سے گزشتہ دو روز سے مذاکرات چل رہے تھے۔ معاملات طے پانے کے بعد سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مذاکرات میں پہلی بات یہ تھی کہ یہ لانگ مارچ بلوچستان کے عوام کے مطالبات کی نمائندگی...
سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہنے والوں کے مذہبی حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟ پابندی سے عوام کو کم از کم 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میںچیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین کے ایران عراق بزریعہ سڑک سفر پر پابندی کےحوالہ سے بریفنگ دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہنے والوں کے مذہبی...
اسلام آباد: دفترخارجہ نے آپریشن سندر کے حوالے سے بھارتی پارلیمنٹ میں دیے گئے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور زور دیا کہ بھارت کو غیر قانونی اقدام پر فخر کرنے کے بجائے معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران سوالات کے جواب میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نام نہاد "آپریشن سندور" پر لوک سبھا میں بھارتی رہنماوٴں کے بے بنیاد دعووں کومسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کا جوازپیش کرنے اور تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی ہیں، دنیا جانتی ہے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کے بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مطالبے کو نظر انداز کرکے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب ملک میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے تو ایسے میں پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنا باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے وزیرِ خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کی ٹھوس...