چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا.الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی شکست تسلیم نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکش ہوئی.

مگر ہم نے انکار کیا ، سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا. بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا. ہم نے آسان آپشنز کے مقابلے میں مشکل راستہ چُنا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ میاں اللہ نوازانتقال کر گئے

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں، کال موصول ہوتے ہی ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا، بیرسٹر گوہر
  • ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، بیرسٹر گوہر
  • PTI اراکین نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرائی،کمپرومائز نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا: بیرسٹر گوہر
  • پارٹی ارکان نے بھاری آفرز ٹھکرائیں، کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، بیرسٹر گوہر
  • کمپرومائزڈ کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں، ارکان نے کروڑوں روپے ٹھکرائے: بیرسٹر گوہر
  • عوام نے ملک بھر میں احتجاج کر کے بانی سے یکجہتی دکھائی، بیرسٹر گوہر
  • ہمارے ساتھ رویہ روز بروز خراب ہوتا جارہا ہے، استدعا ہے جمہوریت کو خطرے میں نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف