حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ تعمیرات کے دوران تمام معیارات کو برقرار رکھا ہے، پروپیگنڈے کے پیچھے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کی خبر دب جاتی ہے، پروپیگنڈا کرنے والے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کا منصوبہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کیلئے پانی لانے والی نئی نہر کی پرانی ویڈیوز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 22 برس بعد پیپلز پارٹی کی کوششوں سے شہر کو اضافی پانی مل رہا ہے، 12.
انہوں نے کہا کہ کنکریٹ کے کام میں اس طرح کے مسائل سامنے آتے ہیں، آزمائش کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ مسائل کی نشاندہی ہو اور انہیں دور کیا جاسکے، منصوبے کی تکمیل کے بعد ایک سال کا وارنٹی پیریڈ رکھا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک سال کے دوران خرابی کی صورت میں کنٹریکٹر مرمت کا پابند ہوگا، منصوبے پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے دوران تمام معیارات کو برقرار رکھا ہے، پروپیگنڈے کے پیچھے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کی خبر دب جاتی ہے، پروپیگنڈا کرنے والے شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کا منصوبہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ حب ڈیم سے شہر کو دس کروڑ گیلن پانی یومیہ ملتا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وہاب نے کہا کیا جارہا نے کہا کہ کے دوران
پڑھیں:
روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ
کراچی:سندھ حکومت نے روہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزیر توانائی و منصوبہ بندی اور پاکستان ریلوے کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی۔ کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔
ملاقات میں لاہور کی طرز پر سندھ میں ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منصوبے سے لاکھوں افراد روزانہ مستفید ہوں گے۔
منصوبے پر پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کے درمیان اشتراک پر اتفاق ہوا۔ روہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار پایا۔
ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ معاملات کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشنز اور حساس کراسنگ کی بہتری کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔ ریلوے اسٹیشنز گود لینے اور گرین بیلٹ کے قیام کی تجویز بھی شامل کی گئیں۔
کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے منصوبہ زیر غور آیا۔
ناصر شاہ نے کہا کہ سب اربن ریلوے منصوبے سے روزانہ لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا، انٹراسٹی بسوں کا بوجھ کم ہوگا اورعوام کی تکالیف میں کمی آئے گی، کراچی سرکلر ریلوے میں سندھ حکومت نے اپنا کام مکمل کیا، ریلوے حکام نے تجاوزات کے خاتمے کا عمل نامعلوم وجوہات پر روکا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت بھرپور تعاون کرے گی، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کامیابی سے منصوبے چلا رہی ہے، روہڑی تا کراچی نیا ٹریک منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کی غفلت سے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے، مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے گی جو تمام مسائل کا حل تجویز کرے گی، ریلوے اسٹیشنز، کراسنگز اور صفائی ستھرائی پر سندھ حکومت کا خاص فوکس ہے۔