پیپلزپارٹی کا اتحاد مجبوری‘وزارتیں لینے کاکوئی ارادہ نہیں:گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
لاہور(نیوزرپورٹر)گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ن لیگ سے پیپلزپارٹی کا اتحاد مجبوری کا ہے محبت کا نہیں‘ملک کی خاطر ملکر چل رہے ہیں۔9مئی کا واقعہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، ہزاروں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا گیاجس میں پی ٹی آئی اور اسکی لیڈر شپ ملوث تھی ۔ورکروں کو باقاعدہ اداروں پر چڑھائی کیلئے کہا گیا‘انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران وہاڑی میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے نواب سرفراز کی رہائشگاہ پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے سماجی رہنما چوہدری اسلم کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔انہوںنے کہا جنوبی پنجاب ہمیشہ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اور رہے گا۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنی حکومت قربان کردی لیکن ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کاہوگا، میںپنجاب کے ہر کونے میں جاکر بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائوں گا۔اْنہوں نے کہا پارٹی ورکرز متحرک اور متحد ہو جائیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پارٹی کا
پڑھیں:
ٹیسلا اور جنوبی کوریا کی ایل جی انرجی سلوشن میں 4.3 ارب ڈالر کا معاہدہ
سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی انرجی سلوشن(ایل جی ای ایس)نے امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے ساتھ 4.3 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ایل جی انرجی سلوشن ٹیسلا کو انرجی سٹوریج سسٹم کے لیے بیٹریاں فراہم کرے گی۔برطانوی ٹی وی نے ایل جی انرجی سلوشن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام امریکی کمپنی کی جانب سے چینی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی)بیٹریاں ایل جی ای ایس کی امریکی ریاست مشی گن میں واقع فیکٹری سے فراہم کی جائیں گی۔ کمپنی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے عالمی سطح پر 3 سال کے دوران ایل ایف پی بیٹریوں کی فراہمی کے لیے 4.3 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ بیٹریاں گاڑیوں میں استعمال کی جائیں گی یا توانائی ذخیرہ کرنے والے نظام میں استعمال ہوں گی۔ایل جی ای ایس نے رائٹرز کو بتایا کہ معاہدہ جاتی رازداری کی شرائط کے تحت صارف کا نام ظاہر نہیں کر سکتے تاہم ٹیسلا نے اس پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔