عوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہوتے ہوئے بھی غریب ترین ملک ہے۔ اس ملک میں معدنیات پر جس انداز میں لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر عمران خان یا کسی بھی شہری جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اور اسے 21ویں صدی کا بہترین اقتصادی ملک بنانا چاہتا ہے، اُن سب کا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہو۔ عوام کے صحیح ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔ تمام داخلہ و خارجہ پالیسیاں منتخب پارلیمنٹ سے تشکیل ہوگی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان تمام پاکستان کی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہے کہ بہت نقصان ہوچکا اور بڑی بربادی ہوچکی ہے۔ میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے تھے۔ پیپلز پارٹی کہتی تھی کہ ہماری سیاست جمہوریت سوشلزم، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگاتی رہی ہے۔ جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام ہم سب ملکر کم نکات ایک نیا معاہدہ کرسکتے ہیں اور پھر کسی بھی ادارے سے بات کرسکتے ہیں۔
پارلیمنٹ پریس گیلری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آدمی پاگل ہوگا جو اپنی جوڈیشری، افواج کا مخالف ہوگا۔ آئین ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ عوام، سیاسی پارٹیوں کے مابین سماجی معاہدہ ہوتا ہے۔ ہم اس سیاسی لیڈر، جج، جنرل کی مخالفت کرینگے جو آئین میں دیئے گئے دائرہ کار سے باہر نکلے گا۔ یہ ہمارا ایجنڈا ہے اور اسی پر 75 سال سے پاکستان میں جھگڑا جاری ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہوتے ہوئے بھی غریب ترین ملک ہے۔ اس ملک میں معدنیات پر جس انداز میں لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ پشتون، بلوچ، سرائیکی، گلگتی، پنجابی آپ سے کچھ نہیں مانگتا بلکہ وہ کہتا ہے کہ میرے وطن میں اللہ پاک کی کچھ نعمتیں ہیں، اس پر میرا بھی کچھ حق تسلیم کر لو۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بے شک آپ یہ معدنیات امریکہ، چین یا جس پر چاہے فروخت کرے۔ لیکن اپنے ہی لوگوں پر چڑھ دوڑنا یہ بربادی کا راستہ ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں اس لئے نہیں کہ عوام کمزور ہے، بلکہ اس لئے کہ جو فیصلے خون سے کئے جاتے ہیں وہ پھر پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیں گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ ملک تب آباد ہوگا جب اس میں عوام کی حکمرانی ہوگی۔ ہر ادارہ آئین کے فورم میں رہے گا، پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل بڑھے اور ہم چھوٹے لوگ ہیں۔ بہت بڑی بربادی آنے والی ہے۔ ہمارے وسائل ہمارے گلے پڑے ہیں۔ روس، چین، ہندوستان، اسرائیل پتہ نہیں کون کون، یہ ہمارے عقل کا امتحان ہے۔ اگر ہم نے خدانخواستہ غلطی کی تو ہمارا یہ خطہ مست سانڈوں کی جنگ کا میدان بنے گا اور پھر کچھ نہیں بچے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کہ پاکستان ترین ملک
پڑھیں:
احسن بھون گروپ نے پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں پر میدان مار لیا
پنجاب بار کونسل کے 2 عہدوں چیئرمین ایگزیکٹو اور وائس چیئرمین کے الیکشن کا انعقاد ہوا، الیکشن میں احسن بھون گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ احسن بھون گروپ نے پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں پر میدان مار لیا، اشفاق کہوٹ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، ذبیح اللہ ناگرہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور چوہدری مشتاق چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی مقررکر دیئے گئے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن نے نتائج کااعلان کردیا، پریزائیڈنگ آفیسرز کے فرائض ایڈووکیٹ وسیم ملتان نے ادا کیے۔ پنجاب بار کونسل کے 2 عہدوں چیئرمین ایگزیکٹو اور وائس چیئرمین کے الیکشن کا انعقاد ہوا، الیکشن میں احسن بھون گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔
ذبیح اللہ ناگرہ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو منتخب ہو گئے جبکہ ملک اشفاق کہوٹ بلا مقابلہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل منتخب ہوئے ہیں۔ چوہدری مشتاق ایڈووکیٹ کو چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل مقرر کردیا گیا، اس موقع پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیواروں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ، منیر حسین بھٹی، چوہدری بابر وحید سمیت دیگر نے شرکت کی، پنجاب بار کونسل کے ووٹر ممبران کی تعداد 75 ہے۔