Daily Sub News:
2025-08-04@10:22:21 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

رواں سال 2025 میں راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں اب تک 4076 افراد کی اسکریننگ میں 34 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 222 مریض داخل اور ڈسچارج ہوئے جبکہ 8 مریضوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

راولپنڈی میں 17528 ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 97.

93 فیصد کیسز کو کوریج حاصل ہے۔

شہر میں 12 یونین کونسلز میں ڈینگی کی خطرناک سطح پائی گئی ہے۔ سال 2025 میں اب تک 56162 ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں اور 9880 مقامات پر کیسز مثبت آئے ہیں۔

2025 میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1743 ایف آئی آر، 3276 چالان اور 238 سیلنگ رپورٹ ہوئیں۔

مزید برآں انسدادِ ڈینگی کیلئے 294 آؤٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں اور 889 ان ڈور ٹیمیں سرگرم ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کیلئے 717 آئی آر ایس پمپ، 89 دستی اور 40 گاڑیوں پر نصب فوگر مشینیں فعال ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: راولپنڈی میں میں ڈینگی

پڑھیں:

ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا

ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی 2 وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری

گروپ اسٹیج مقابلے:

گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان
گروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ

اہم میچز کی تفصیل:

9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے 10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے 11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے 12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان – دبئی، شام 6 بجے 13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا – ابوظہبی، شام 6 بجے 14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان – دبئی، شام 6 بجے 15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ – دبئی، شام 6 بجے 15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 4 بجے 16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے 17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے 18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے 19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 6 بجے

سپر4 مرحلہ:

جیتنے والی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں گروپ A اور گروپ B کی سرفہرست 2،2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2 – دبئی 21 ستمبر: A1 بمقابلہ A2 – دبئی 23 ستمبر: A2 بمقابلہ B1 – ابوظہبی 24 ستمبر: A1 بمقابلہ B2 – دبئی 25 ستمبر: A2 بمقابلہ B2 – دبئی 26 ستمبر: A1 بمقابلہ B1 – دبئی

ایونٹ کا فائنل28  ستمبر شام 6 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025

ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جسے شائقین کرکٹ بے صبری سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ایونٹ میں ہر میچ شام 6 بجے شروع ہوگا (سوائے 15 ستمبر کے ایک میچ کے جو 4 بجے ہے)۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاک بھارت میچ شیڈول کرکٹ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • لیاری کے نوجوان ہیروز نے انڈر-15 ناروے فٹبال کپ 2025 جیت لیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی
  • لیاری کے انڈر 15 بوائز نے ناروے کپ 2025 جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا
  • ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا
  • جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ