Express News:
2025-08-04@10:22:17 GMT

راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

رواں سال 2025 میں راولپنڈی میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں اب تک 4076 افراد کی اسکریننگ میں 34 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسپتالوں میں ڈینگی میں مبتلا 222 مریض داخل اور ڈسچارج ہوئے جبکہ 8 مریضوں میں تصدیق ہوئی ہے۔ ڈینگی سے اب تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

راولپنڈی میں 17528 ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 97.

93 فیصد کیسز کو کوریج حاصل ہے۔

 شہر میں 12 یونین کونسلز میں ڈینگی کی خطرناک سطح پائی گئی ہے۔ سال 2025 میں اب تک 56162 ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں اور 9880 مقامات پر کیسز مثبت آئے ہیں۔

2025 میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1743 ایف آئی آر، 3276 چالان اور 238 سیلنگ رپورٹ ہوئیں۔

مزید برآں انسدادِ ڈینگی کیلئے 294 آؤٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں اور 889 ان ڈور ٹیمیں سرگرم ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کیلئے 717 آئی آر ایس پمپ، 89 دستی اور 40 گاڑیوں پر نصب فوگر مشینیں فعال ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں ڈینگی ڈینگی کی

پڑھیں:

چین ۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

 

بیجنگ :
چائنا ریلوے ہوہوٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے تین اگست کو کہا کہ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی کل تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطابق
اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ایرنہوٹ پورٹ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور کا اہم داخلی۔خارجی نقطہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل اضافے کی بدولت ، ایرنہوٹ پورٹ پر ٹرینوں کی تعداد ، روٹس ، فریکوئنسی اور نقل و حمل کے سامان کی اقسام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی شپمنٹ میں بنیادی طور پر دھات، کیمیکل اور ملبوسات کی مصنوعات شامل تھیں، لیکن اب ٹرینوں میں نئی توانائی والی گاڑیاں، الیکٹرانکس اور گھریلو آلات جیسی اعلیٰ قدر والی مصنوعات لے جائی جاتی ہیں۔
چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے مال بردار ٹرینوں کی سروس 2013میں شروع ہوئی تھی ، 2022 میں ٹرینوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی، جبکہ دوسرا “10 ہزار” سر کرنے میں صرف تین سال لگے۔
چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور کے تحت اس وقت 73 روٹس جرمنی، پولینڈ سمیت 10 سے زائد ممالک کے 70 سے زائد اہم اسٹیشنوں تک پہنچتے ہیں، جو چین کے 24 صوبائی سطح کے علاقوں کے 60 سے زائد شہروں تک پھیلے ہوئے ہیں۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا امریکا کے ساتھ مجموعی تجارتی سرپلس 4 سال میں 14 ارب 44 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا
  • یمن کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی
  • سندھ: 6 ماہ میں 133 خواتین قتل، جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ
  • کراچی، 4 اگست کو بجلی کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر 9 گھنٹوں تک جاری رہے گا
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری، حالیہ بارشوں سے اموات کی تعداد 299ہوگئی
  • چین ۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی
  • 26 نومبر احتجاج کے کیسز: غیر حاضر ملزمان وارنٹ جاری
  • جنوبی خیبر پختونخوا سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ
  • اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 25 سے زائد مسافر زخمی