پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے تحریک انصاف کے عہدیداران کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے پرچم کا مفلر پہنایا اور کہا کے ان کے آنے سے راولپنڈی میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا اوربلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے آواز بلند کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بالخصوص صوبہ پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں حامد عباسی،بابر محمود،جاوید اقبال،ڈاکٹر شکیل، علی رضا،امجد جاوید،جہانگیر خان ،حمذہ عباسی، بدر ستی، راجہ تنویر ،راجہ خالد ،راجہ حفیظ اور سردار ندیم شامل اس موقع پر سٹی صدر پی پی پی راجہ کامران اور پیپلز پارٹی سٹی قائدین اسد پرویز اور عرفان حیدر بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف گورنر پنجاب پارٹی میں نے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
کراچی، مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اراکین اسمبلی اپنی قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ کارکنوں کو کیا جواب دیں، ووٹر سوال کرینگے کیا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے تاہم آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔