جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں ہوا، پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی، ترجمان ریلویز
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔
اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان ریلویز نے کہا کہ ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے، آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجےگئے پائلٹ انجن پر3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔
ترجمان ریلویز کا بتانا ہے کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافرمحفوظ ہیں۔
ترجمان ریلویز کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس پرٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترجمان ریلویز پائلٹ انجن
پڑھیں:
پنجاب، سندھ کے میدانوں نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر
پاکستان کے میدانی علاقوں کے دھند کا غلاف اوڑھنے کے باعث ٹرینیں لیٹ ہو گئیں، سڑکوں پر اور موٹر ویز پر ٹریفک سست ہو گیا ، دھند نے کم از کم ایک جگہ پر موٹر وے بند بھی کروا دی۔پاکستان کے میدانی علاقوں میں دھند ّاور سموگ) کا غبار آمد و رفت میں رکاوٹ بن گیا۔
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی۔ موٹر ویز اور سڑکوں پر ٹریفک بھی سست ہو گیا۔ خدشہ ہے کہ دھند کے باعث آمد و رفت مین جس دشواری کی ابتدا ہوئی ہے وہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ملتان سے بتایا جا رہا ہے کہ اپ اور ڈ ڈاؤن ٹریکس پر ٹرینوں کا پہیہ دھند کی وجہ سے سست روی کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی ہے۔
آج پیر کے روز یہ نوٹ کیا گیا کہ ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں تاخیر کے بعد ملتان ریلوے اسٹیشن پر پہنچ رہی تھیں۔
ٹرینوں کی آمد میں بتائے گئے وقت سے کئی گھنٹے تاخیر ہونے کے سبب مسافر انتظار کی اذیت میں مبتلا دکھائی دیئے۔
ریلوے ٹریک پر دور دور تک دھند کی گرفت کے سبب ٹرینوں کے ڈرائیوروں نے سیفٹی مینوئل پر عمل کرتے ہوئے ٹرینوں کی رفتار کو کنٹرول کرنا شروع کر دیا ہے جس کے نتیجہ میں آج کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس ملتان تک پہنچتے پہنچتے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔
لاہور: سیف سٹی اتھارٹی کا پولیس ڈرونز پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز
کراچی سے ملتان آنے والی بہاوالدین ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے ملتان ریلوے سٹیشن پہنچی۔
ملتان: کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے لیٹ ہوئی۔
لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ڈھائی گھنٹے لیٹ ملتان ریلوے سٹیشن پر پہنچی۔
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس لاہور سے ملتان آنے تک 4 گھنٹے لیٹ ہو چکی تھی۔کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس بھی 3 گھنٹے لیٹ ہوئی۔
لاہور: 4 افراد کی ہلاکت، ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر سے ملتان پہنچی۔
روالپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار پائی گئیْ۔