کولپور:جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا: ریلوے حکام
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کولپور کے قریب جعفر ایکسپریس کے پائلٹ انجن پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد جعفر ایکسپریس کو احتیاطی طور پر کولپور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت ایک پائلٹ انجن سبی تک چلایا جاتا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ یہی پائلٹ انجن فائرنگ کا نشانہ بنا۔
فائرنگ کی نوعیت اور ذمہ داران کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ ریلوے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان
ریلوے حکام نے مسافروں کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی فیلڈ کلیئرنس اور سیکیورٹی اطمینان کے بعد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں پر حملے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن سے ریلوے آپریشن کو بارہا معطل کرنا پڑا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جعفر ایکسپریس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس جعفر ایکسپریس پائلٹ انجن
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، علیم خان
وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے لیاری ایکسپریس وے پر جاری کام غیر تسلی بخش قرار دے دیا، ممبر ساؤتھ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایک بیان میں علیم خان نے کہا کہ کراچی کا موجودہ انفراسٹرااکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں، جب بھی کراچی آتے ہیں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
علیم خان نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو مثالی منصوبے میں تبدیل کیا جائے گا، ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو صاف ستھرا شہر اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔