کولپور، جعفر ایکسپریس کے پائلیٹ انجن پر فائرنگ، کوئی نقصان نہیں ہوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ریلوے ذرائع کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس کے لئے جعفر ایکسپریس سے قبل پائلٹ انجن سبی تک چلایا جاتا ہے۔ جس پر کولپور کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے پائلیٹ انجن پر فائرنگ ہوئی ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس کے لئے جعفر ایکسپریس سے قبل پائلٹ انجن سبی تک چلایا جاتا ہے۔ جس پر کولپور کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد جعفر ایکسپریس ٹرین کو کولپور اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس
پڑھیں:
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز
لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو گزشتہ رات کالا شاہ کاکو کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرین کی سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تفتیشی رپورٹ میں ڈرائیور کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں ٹرین کے ڈرائیور کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے مقررہ رفتار کو نظر انداز کیا جبکہ ٹرین روانگی سے قبل ایک بوگی کی الائنمنٹ میں خرابی کی اطلاع دی گئی تھی جسے نظر انداز کیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر نو بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ ٹرین کا انجن محفوظ رہا۔ ڈی ایس ریلوے کے مطابق جائے حادثہ پر 800 میٹر ٹریک متاثر ہوا ہے اور ہیوی مشینری کی مدد سے عارضی ٹریک بچھانے کا کام جاری ہے تاکہ ٹرینوں کی آمدورفت جلد بحال کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریک کی مکمل بحالی میں مزید پانچ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹریک میں کریک آنے کی وجہ سے بھی یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے بعد وفاقی وزیر برائے ریلوے نے حادثے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ وزیر ریلوے نے ریلوے عملے کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے، طبی ٹیموں کو فوری روانہ کرنے اور حادثے کی مکمل انکوائری رپورٹ سات روز میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے سروس جلد بحال کر دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی راولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی پاکستان کو ریکوڈک منصوبے کےلئے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش سکیورٹی خدشات، اسرائیل کا یو اے ای سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کراچی: وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم ایرانی صدر دو روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے ایف آئی اے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم