سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ جموں و کشمیر کے عوام سے عوامی جلسوں میں، پارلیمنٹ میں اور سپریم کورٹ کے سامنے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں بڑی تعداد میں ارکان رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو خط لکھا ہے، جس میں ان سے ریاستی درجہ بحال کرنے کی حمایت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ جموں و کشمیر کے عوام سے عوامی جلسوں میں، پارلیمنٹ میں اور سپریم کورٹ کے سامنے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جانا چاہیئے تاکہ موجودہ اجلاس میں بل پاس ہو سکے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اس معاملے پر 8 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت ہے اور ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اور اگر حکومت اقدام نہ کرے تو عدالت کو چاہیئے کہ اس وعدے کو پورا کروائے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات اس لئے ہوئے کیونکہ سپریم کورٹ نے اس عمل کے لئے ایک ٹائم لائن طے کی تھی اور میں آج آپ سے وزیر اعلیٰ کے بطور بات کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے بھی اسی قسم کا طریقہ کار اپنانا چاہیئے۔

سیکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ 22 اپریل کے پہلگام حملے کے بعد صورتحال بدل چکی ہے، جو حالات تھے وہ حالات ہے نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال تقریباً 4 لاکھ یاتریوں نے بالتل اور پہلگام کے راستوں سے امرناتھ یاترا مکمل کی، اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر سے سیاح دوبارہ اس خطے کا رخ کریں گے۔ عمر عبداللہ نے رامبن اور اتراکھنڈ میں حالیہ واقعات کا بھی حوالہ دیا اور انہیں بدلتے موسم، جنگلات کی کٹائی اور پہاڑوں کی کھدائی سے جوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں جموں و کشمیر جیسے پہاڑی علاقوں کے لئے خطرہ ہیں اور ان سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت اتراکھنڈ میں حالیہ واقعے کے بعد وہاں کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریاستی درجہ بحال کرنے انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے پارلیمنٹ میں سپریم کورٹ کے لئے

پڑھیں:

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ”ڈان نیوز“سے وابستہ صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبداللہ مومند کو محض سوال پوچھنے پر ایک ارب کا نوٹس بھجوانا آزادی صحافت پر حملہ، جمہوری اقدار کی پامالی اور آئین سے انحراف ہے، صحافی کا فرض سوال کرنا ہے اور سوال پر نوٹس بھیجنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی بلکہ ناجائز ہتھکنڈا ہے، ایسے اقدامات کا مقصد صحافیوں کو دبائو میں لا کر ان کی زبان بندی کرنا اور جمہوری کلچر پر کاری ضرب لگانا ہے۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوری اقدار کا تقاصا ہے کہ سوال کا جواب دلیل اور وضاحت سے دیا جائے نہ کہ صحافیوں کو ہراساں کر کے ڈرانے کی کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ہتک عزت کے نوٹس اور سائبر کرائم کی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا کسی طور قبول نہیں کیا جا سکتا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ طرز عمل ریاستی عہدوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے، ایسے اقدامات نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کو انسانی حق تصور کیا جاتا ہے، اس لئے اس نوعیت کے واقعات پاکستان کے مثبت تشخص کو مجروح کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر اقدام ملک کے مفاد کی بجائے اس کے خلاف جاتا ہے، آزادی صحافت پر قدغن، اداروں کی تضحیک اور عوامی نمائندوں کو بدنام کرنے کی کوششیں اس جماعت کا وطیرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافی برادری کے ساتھ ہے اور ہر اس اقدام کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوگی جو میڈیا کو دبانے یا جمہوری اقدار کو پامال کرنے کی کوشش کرے گا۔\932

متعلقہ مضامین

  • دہلی ہائی کورٹ: عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کا فیصلہ برقرار
  • سرینگر:”عوامی ایکشن کمیٹی” اور ” جموں و کشمیر اتحاد المسلمین” پر پابندی کا فیصلہ برقرار
  • اسرائیل حماس جنگ: امریکی عوام کا اسرائیل سے فاصلہ، فلسطینی ریاست کی حمایت بڑھنے لگی
  • سرینگر:”عوامی ایکشن کمیٹی” اور ” جموں و کشمیر اتحاد المسلمین” پر پابندی کا فیصلہ برقرار
  • بلوچستان کے نظام میں انصاف کی کمی، تبدیلی لانا ضروری ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا صحافی عبداللہ مومند کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار
  • ٹرمپ نے میئر صادق خان کو ریاستی ضیافت میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اعتراف کر لیا
  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • بھارت مقوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، حریت کانفرنس