صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی رابطہ ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ اس مقصد کے تحت وزیراعلیٰ کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی جرگوں کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد ایک گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افغانستان سے بیرسٹر سیف امن کے کے لیے نے کہا
پڑھیں:
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔
سیکریٹری کلچر سندھ نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں جبکہ تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر ایس کمشنر حیدرآباد نے پابندی عائد کردی ہے۔سندھ حکومت باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ڈاکٹر فریال لغاری کی اووازہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی، مختلف مسائل کو اُجاگر کیا
مزید :