پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سیاسی میدان میں بڑا دھچکا ، پارٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
ساجد قریشی نے گورنر پنجاب سلیم حیدر ہوتی سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جہاں انہیں پیپلز پارٹی میں باضابطہ خوش آمدید کہا گیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی سیاست اور جمہوریت کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام نے 5 اگست کی احتجاجی کال کو مسترد کر کے واضح کر دیا ہے کہ وہ عدم استحکام نہیں چاہتے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نوجوان قیادت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد وزارتِ عظمیٰ سنبھالیں گے۔
ساجد قریشی کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں احتجاجی سیاست، دھرنوں اور منفی بیانیے سے تنگ آ چکا ہوں۔ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ریاستی مفادات کے خلاف ہو۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
خاتون نے بوائے فرینڈ سے تحفے کے طور پر لیے آئی فونز فروخت کرکے اپنا گھر خرید لیا
گورنر پنجاب نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا اور پارٹی میں عزت و مقام دیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو سیاسی ڈارمہ قرار دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ یہ احتجاج صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، تحریک انصاف کا 5 اگست کا احتجاج محض ایک سیاسی تماشا ہے، ملک کو اس وقت اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے، احتجاج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی ممکن ہے۔
ہمایوں خان نے کہا پی ٹی آئی کا ماضی صرف جھوٹے وعدوں، الزام تراشیوں اور اداروں سے محاذ آرائی سے بھرا ہوا ہے، 5 اگست کا احتجاج اسی منفی سیاست کا تسلسل ہے، جس کا مقصد صرف عوام کو گمراہ کرنا اور قومی اداروں پر دباؤ ڈالنا ہے، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی ممکن ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور پارلیمان کے ذریعے مسائل کا حل نکالا ہے، مستقبل میں بھی ہم اسی جمہوری سوچ کے ساتھ عوام کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔