بھارتی ایئر لائن میں تھپڑ کھانے والا مسافر لاپتا ہونے کے بعد کہاں سے بازیاب ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔
یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔
جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔
A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo flight.
— The Observer Post (@TheObserverPost) August 1, 2025
حسین بھی ایئرپورٹ سے نکل گیا اور اگلے دن سِلچر جانے والی اپنی پرواز میں سوار نہ ہو سکا۔
حسین مجمدار، جو آسام کے ضلع کاچھار کے رہائشی اور ممبئی کے ایک ہوٹل میں کام کرتے ہیں، معمول کے مطابق سِلچر جانا چاہتے تھے، مگر وہ اچانک غائب ہو گئے۔
ان کے والد عبدالمَنان نے بتایا کہ جب انہوں نے ویڈیو دیکھی اور رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون بند ملا۔
پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی اور تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ سِلچر کے لیے نہ تو جمعے کو پرواز میں سوار ہوئے، نہ ہفتے کو۔
بالآخر پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ آسام کے برپیٹا ریلوے اسٹیشن پر موجود ہیں۔ انہیں بازیاب کر لیا گیا، وہ تھکے ہوئے اور غیر مطمئن لگ رہے تھے اور اب ان کو گھر واپس لے جایا جا رہا ہے۔
سفری پابندی
ادھر ایئرلائن انڈیگو نے تھپڑ مارنے والے مسافر پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق ہماری اولین ترجیح اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت اور فلاح ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کے لیے اس شخص پر اندیگو کی تمام پروازوں سے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے، یہ واقعہ جمعرات کے روز ممبئی-کولکتہ پرواز کے دوران پیش آیا تھا۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔
وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔
تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے۔ ان کے مطابق ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔