گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اکثریت ملی تو نیا صوبہ ضرور بنائیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے حق میں ہے، یہ ہمارے منشور کا بھی حصہ ہے۔

جس پر جیو نیوز نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی سندھ میں بھی نئے صوبے کے حق میں ہے؟ گورنر پنجاب نے جیو نیوز کے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب پیپلز پارٹی

پڑھیں:

حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز

حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز زیر غور ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ حکومت نے پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،  پیپلز پارٹی کے رضا مند ہونے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے بات چیت ہوگی۔ 

ذرائع نے کہا کہ اتفاق رائے کی صورت میں حکومت آئینی ترمیم لائے گی، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ  حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم میں بہت سے امور صوبوں کو دئیے گئے مگر ان پر مکمل عمل نہ ہوسکا، وزارتوں کے قواعد و ضوابط دوبارہ سے طے ہوسکتے ہیں، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مجوزہ تجاویز پر غور کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل
  • پنجاب میں پی ٹی آئی کو دھچکا،اہم عہدیداران اور کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل
  • بلاول بھٹو سے پی پی بلوچستان کے نئےعہدیداروں کی ملاقات
  • حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم لانے کی تجویز
  • گورنرسردارسلیم حیدرکا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ
  • سندھ کے مہاجر یوم آزادی اور معرکہ حق بھرپور انداز سے منائیں، ڈاکٹر سلیم حیدر
  • پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا
  • پیپلزپارٹی کا اتحاد مجبوری‘وزارتیں لینے کاکوئی ارادہ نہیں:گورنر پنجاب
  • پاکستان پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے، سردار سلیم حیدر