پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی نے کئی بار کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے گا لیکن چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عوام کو اسکا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی تاخیر کے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے اپنے خط میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی "دہلی سے دوری" کا احساس برقرار ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس نے بھی دفعہ 370 کی بحالی کے حوالہ سے وزیراعظم کو خط لکھ کر جاری پارلیمانی مونسون سیشن میں اس پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈی راجہ نے اپنے خط میں کہا کہ اگست 2019ء میں جب دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا اور ریاست کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کیا گیا، تو حکومت نے اسے ایک "عارضی اور عبوری اقدام" قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خود بھارتی وزیراعظم نے کئی بار قوم خاص کر جموں و کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے گا لیکن چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عوام کو اس کا انتظار ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے لوگوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں ریکارڈ ووٹنگ شرکت کے ذریعے جمہوریت پر اپنا غیر معمولی یقین ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلگام دہشتگرد حملے پر ان کے پُرامن ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ ہندوستان کے تصور کے ساتھ ہیں، لیکن زمینی سطح پر سب کچھ معمول کے مطابق نہیں ہے۔ دریں اثناء جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ آپ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ کب واپس کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کہا کہ

پڑھیں:

یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ جاری کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا جاری کردہ نغمہ اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان ہے۔نغمہ میں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے. 6  نومبر کے سانحہ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر نے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچی ہے۔یہ نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام ہے، جبکہ کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو نغمہ میں اجاگر کیا گیا۔نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے،کشمیریوں کی قربانیاں تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام ہیں.آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں منایا جائے گا
  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش: آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک برقرار، آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر