فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ  فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے عہدیداروں اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں۔ انہوں نے  قیام امن کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو  امریکہ   کی جانب سے نظر انداز  کیے جانے  پر  مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ناقابل فہم ہیں۔ جمعہ کے روز گو جیاکھون نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ ایک اہم تاریخی موڑ پر ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے اور مسئلہ فلسطین کے مناسب تصفیے کے لیے مثبت کوششیں کرنی چاہئیں۔ چین فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے، غزہ اوردریائے اردن کے  مغربی کنارے سمیت تمام فلسطینی علاقوں پر فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے موثر  اختیار کی حمایت کرتا ہے اور “دو ریاستی حل” کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کا حامی ہے۔
***

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکہ کی جانب سے 19 فیصد ٹیرف عائد کیئے جانے پر پاکستانی وزارت خزانہ نے رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی وزارت خزانہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی برآمدات پر عائد کیئے گئے 19 فیصد ٹیرف پر موقف جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ امید ہے ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی  شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مجوزہ شرح سے 10 فیصد کم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد جبکہ بنگلہ دیش پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر  حادثے کو 3سال بیت گئے

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ٹیرف سے متعلق بات چیت کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے، پاکستانی برآمدات پر امریکی منڈی میں 19 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے یہ ٹیرف معاہدہ امریکی منڈی میں پاکستان کیلئے مواقع کا ایک نیا در کھولے گا، ٹیرف کی شرح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گی، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں جو ملکی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ فریقین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع کا ضامن: وزارت خزانہ
  • امریکہ کی جانب سے 19 فیصد ٹیرف عائد کیئے جانے پر پاکستانی وزارت خزانہ نے رد عمل جاری کر دیا
  • مزید یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب، پرتگال اور جرمنی بھی تیار ہوگئے
  • امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  • چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ
  • اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے، ٹیمی بروس
  •  چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ
  • تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ