پائیدار امن کا قیام افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ممکن نہیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، جو اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائےگا۔
مقامی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگے بھی قیام امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی سفارش کرتے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاق، صوبائی، قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں قیام امن ممکن نہیں، امن کے قیام میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان کی رہائی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج نے حکومت کی بنیادیں ہلا دیں ان کے مطابق عمران خان کی رہائی اب محض وقت کی بات ہے اور عوام ان کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مارچ کی کامیابی سے قیادت کی اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کر کے اپنا موقف واضح کیا مزید کہا گیا کہ جیسے ہی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوسری کال آتی ہے تو چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور پی ٹی آئی کارکن اور قیادت ایک بار پھر بھرپور احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے