پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، وقار مہدی
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ مودی ہماری دعوت پر نہیں آیا، آپ کی دعوت پر آیا تھا، بلاول بھٹو نے تو مودی کو گجرات کے قصائی کا لقب دیا، ہم نے ہمیشہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی ہے، ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت کا کوئی شوق نہیں، ہم کسی سرکاری گملے میں پیدا ہو کر نہیں آئے، ملک کے کسی بھی حصے میں لسانیت پر سیاست برداشت نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہو چکی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب میں کوئی پیش گی اقدامات نہیں کیے، پنجاب حکومت کا کوئی وزیر ہمیں سیلابی علاقوں میں نظر نہیں آیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ سندھ ساڑھے 6 لاکھ کیوسک کا سیلاب دیکھ چکا، سندھ حکومت نے سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لیا، ٹک ٹاک نہیں بنائی، گڈو سے لے کر آپ کہیں بھی چلے جائیں، کچے کے علاوہ کہیں پانی نہیں آیا، سندھ میں صرف کچے کا علاقہ متاثر ہوا، ہم نے وقت پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج بھی کئی بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں، ملتان میں قاسم گیلانی موجود تھے، امدادی کاموں میں مصروف تھے، علی حیدر گیلانی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ہم نے کبھی صوبائیت کا نعرہ نہیں لگایا، ہم وفاق کی جماعت ہیں، آصف زرداری نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، یہ آپ کا شیوہ رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے کام کیا، پنجاب کی بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے لوگ وہاں ہیں، ہم عوامی جماعت ہیں، ہم لوگوں کی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاست پنجاب میں کی جا رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، کراچی میں بھی لسانیت کے خلاف جنگ میں جدو جہد کی اور قربانیاں دیں، بلاول بھٹو زرداری نے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا، ملک کو گرے لسٹ سے نکلوایا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ ہم جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کے لیے حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، لڑائی وزیرِ اعظم کی کرسی کی ہے، یہ آپ کے گھر کی لڑائی ہے، اس میں ہمیں نہ گھسیٹیں۔
ان کا کہنا ہے کہ
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی نے کہا کہ نہیں ا
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔