2029ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
کراچی پریس کلب کے دورے میں گفتگو کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے، عظمی بخاری سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں، سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیئے، چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہا ہے، اس کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر زرداری کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیئے جا رہے ہیں، تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے، ایم ڈی اے میں 80۔20 فارمولے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پریس کلب کے نئے ممبران کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی بھی اسی ماہ کر دی جائے گی، سندھ حکومت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کی روشنی میں صحافیوں کے تمام مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، وزیراعلی سید مراد علی شاہ بھی اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر پر کلب کی مجلس عاملہ سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ اندرونی سڑکوں کو بنایا جائے گا، سعید غنی کے کاموں کو آگے بڑھاؤں گا، صرف سڑکیں ہی نہیں بنائیں گے بلکہ سیوریج سسٹم کو بھی بہتر بنائیں گے، اس سال سب سے زیادہ اسکیمیں مکمل کی ہیں، سندھ سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ایک ٹاسک ٹیم بنائی جارہی ہے، ہم نشاندہی چاہیں گے کہ کی جائے، پانی کے مسائل اور بلڈنگ کنٹرول کے مسائل کو بہتر کیا جارہا ہے، انسانی جانوں کے لئے خطرناک عمارات کا پراپر متبادل انتظام کیا جارہا ہے، وہاں کے رہائشیوں کو متبادل فراہمی کے لیے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ جو سڑک بنائی جائے وہ ٹوٹ جائے، ایسا ہوتا تو شاہراہ فیصل کی بھی سڑک ٹوٹ جاتی، ایسی شکایات پر نوٹس لیا گیا اور وہاں کام کرایا گیا، ایمرجنسی میں ایسا ہوا ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں پریشان حال عوام کو فوری امداد دینے کی بات کی تھی تاکہ چیزیں بہتر کی جاسکے، بلاول بھٹو نے متاثرین کی داد رسی کیلئے کہا اس میں کوئی برائی نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے کا جواب دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری بات پنجاب کے لوگوں کی سپورٹ میں کررہے ہیں جسے غلط رنگ دیا جارہا ہے، عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے، عظمی بخاری سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں، سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیئے، چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہا ہے، اس کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر زرداری کا اہم کردار ہے ملک ڈیفالٹ سے نکال کر بہتری کی طرف لائے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز خاتون ہیں ان کا احترام کرتا ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جارہا ہے پریس کلب
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔