پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان لفظی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما و رکنِ قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 بلاول بھٹو مریم نواز سے ناراض

وی نیوز سے گفتگو میں علی قاسم گیلانی نے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر ’سخت غصے‘ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی لیکن وزیراعلٰی کے منصب سے بیان بازی کو طول نہ دیا جائے: نواز شریف کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کئی ریڈ لائنز عبور کی ہیں۔ پنجاب کے وزراء کی جانب سے آصفہ بھٹو اور سندھ حکومت کے بارے میں اشتعال انگیز گفتگو ناقابلِ قبول ہے۔

 سیکیورٹی واپس لینے پر پارٹی کا ردِعمل

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی واپس لینے کے بعد
پیپلزپارٹی نے ’جارحانہ‘ سیاسی حکمتِ عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اپوزیشن میں بیٹھنے پر غور

علی قاسم گیلانی کے مطابق، ان کے بھائی علی حیدر گیلانی نے پنجاب میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کی تجویز بلاول بھٹو کو دی ہے،
جس پر بلاول نے جواب دیا کہ اگر اپوزیشن میں گئے تو وفاق اور پنجاب، دونوں اسمبلیوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو آئندہ چند روز میں وطن واپس پہنچیں گے، جس کے بعد سی ای سی کا اجلاس بلا کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 تحریکِ انصاف کی آفر پر مؤقف

پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی پیشکش پر بات کرتے ہوئے علی قاسم گیلانی نے کہا کہ یہ آفر فی الحال سنجیدہ نہیں لگتی۔ کل ہی پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے سیاسی اختلافات رہیں گے، لیکن اگر تحریکِ عدم اعتماد آئی تو وہ حمایت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کو خود واضح طور پر اعلان کرنا چاہیے کہ ان کی جماعت پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔ ہم یہ معاملہ بہرحال سی ای سی کے اجلاس میں پیش کریں گے اور وہاں فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علی قاسم گیلانی بلاول بھٹو مریم نواز گیلانی نے نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

اسد قیصر عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کریں، خواجہ آصف  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی  رہنما اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے  اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور  اور  علیمہ خان ایک دوسرے پرالزامات لگارہے ہیں، اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، ہمارے گھر کو چھوڑدیں ہم اپنا گھرسنبھال لیں گے۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کئے گئے، پیپلزپارٹی اور  ن لیگ کی قیادت معاملات کو  سنبھال لے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں،آصف زرداری کا طویل تجربہ ہے وہ تصادم میں یقین نہیں رکھتے۔خواجہ آصف نے بتایا کہ ہماری قیادت بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، شہباز شریف کے واپس پہنچنے پر معاملات طے ہوجائیں گے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبیعت اب بہتر ہے، نوازشریف کی غیر موجودگی پر بہت ساری قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، ماضی میں نواز شریف سے مستفید ہونے والے بہت سے لوگ ان سے متعلق غلط باتیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسد قیصر عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کریں، خواجہ آصف  
  • ن لیگ پی پی کشیدگی: سینیٹر پلوشہ خان نے شہباز شریف اور مریم نواز کو نشانے پر رکھ لیا
  • ملائیشیا: شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا
  • پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف
  • نواز شریف پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں جاری بیان بازی پر کیا رائے رکھتے ہیں؟
  • وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش
  • وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش
  • عدالتی حکم پر فراہم کردہ سیکیورٹی اچانک ختم، علی حیدر گیلانی برہم
  • حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ سی ای سی کرے گی: قاسم گیلانی