پی ٹی آئی میں تبدیلیوں کی افواہ، بیرسٹر گوہر کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور مرکزی سطح پر قیادت میں بھی تبادلے ہوسکتے ہیں۔
ذرائع نے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
’سہیل آفریدی پہلے خود قانون پڑھ لیں‘، عظمیٰ بخاری کا مریم نواز کو لکھے خط پر ردعمل
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط پر ردعمل دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری کی جانب سے دیے گئے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ہمیں قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون پڑھیں، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہفتے میں دو دن ملاقاتیں ہوتی ہیں، اب تک بانی پی ٹی آئی سے ان کے وکلا کی 420 اور فیملی کے لوگوں کی 189 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، سہیل آفریدی دوسروں کو قانون پڑھانے کے بجائے خود مطالعہ کریں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹینگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرٹنڈنٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے اہلخانہ کی ملاقاتیں اس سے الگ ہیں، پھر بھی ہر ہفتے جیل کے باہر جلسہ کیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی 9مئی کے سزا یافتہ مجرمان کے ساتھ کھڑے ہوکر جلسے کرتے ہیں، سرکاری افسران کو دھمکیاں دیتے ہیں۔