یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط اورمیری پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی،بیرسٹر گوہر

عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے،ہماری گورنر سے درخواست ہے وہ استعفیٰ قبول کریں، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،گفتگو

علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیٔرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر آج میں استعفی دو پی ٹی آئی کا پارٹی ہیڈ سے فارغ ہوجائے گی اورسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے جبکہ نیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری گورنر خیبرپختونخوا سے درخواست ہے وہ استعفی قبول کریں تاکہ پرامن انتقال اقتدارہو، ہماری پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر میرے ساتھ کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی ہے، بہت سارے فیصلوں پر خان صاحب مشورہ نہیں کرتے جبکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی بانی کا فیصلہ ہے جو پارٹی کو قبول ہے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر

علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان  کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کیلئے آئین میں کوئی مدت درج نہیں،بیرسٹر گوہر
  • عمران خان فیصلوں پر مشاورت نہیں کرتے، میرے استعفے سے پارٹی ختم ہو جائیگی، بیرسٹر گوہر
  • علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی
  • پی ٹی آئی میں متوقع تبدیلیوں کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا ردعمل
  • پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
  • علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ علیمہ خان کا معاملہ نہیں، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کے پی میں حکومت پی ٹی آئی کی ہی بنے گی، بیرسٹر گوہر
  • وزیرِ اعلیٰ علی امین کو ہٹانے سے متعلق مجھے کوئی اطلاع نہیں: بیرسٹر گوہر
  • وزیراعلیٰ علی امین کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں؛ بیرسٹر گوہر