پی ٹی آئی میں متوقع تبدیلیوں کے حوالے سے بیرسٹر گوہر کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کے حوالے زیر گردش خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہے اور پارٹی چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک چیز بتاتا ہوں کہ یہ وہ لوگ کررہے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے، واضح کردوں کہ میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری چئیرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر آج میں استعفی دو پی ٹی آئی کا پارٹی ہیڈ سے فارغ ہوجائے گی اورسپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پارٹی ختم ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے جبکہ نیا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہیں جنہیں بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری گورنر خیبرپختونخوا سے درخواست ہے وہ استعفی قبول کریں تاکہ پرامن انتقال اقتدارہو، ہماری پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر میرے ساتھ کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی ہے، بہت سارے فیصلوں پر خان صاحب مشورہ نہیں کرتے جبکہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی بانی کا فیصلہ ہے جو پارٹی کو قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیاں متوقع، نئے چیئرمین کا نام بھی سامنے آگیا
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد پی ٹی آئی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور مرکزی سطح پر قیادت میں بھی تبادلے ہوسکتے ہیں۔
ذرائع نے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کافی دنوں بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی ٹھیک اور ہائی اسپرٹ میں ہیں، بانی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل مکمل ہوگیا ہے، 13 اکتوبر کو حتمی دلائل ہوں گے اور امید ہے منگل یا بدھ تک فیصلہ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ پانچواں بوگس کیس ہے، یہ سارے مقدمات سیاسی ہیں تاکہ بانی کو اندر رکھا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے علی امین گنڈا پور ان کا وفادار ساتھی ہے اور ان کا مضبوط امیدوار تھا، بانی کو صوبے میں فوجی آپریشنز پر شدید تحفظات تھے اور کہا کہ سیاسی حکمت عملی کے بغیر کوئی آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے آپریشنز پر کہا ہماری پارٹی اور صوبہ ان چیزوں کا متحمل نہیں۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی ٹرانزیشن جلد سے جلد مکمل ہو، نئے وزیر اعلیٰ کے منصب سنبھالنے کے بعد بانی کابینہ کے نام فائنل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 14 اسٹینڈنگ کمیٹیاں ہیں، بانی نے تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری پارٹی کی تبدیلی تھا کہ
پڑھیں:
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا.
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا. عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور سمیت کسی ایسے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح نہیں کیا جہاں ضمنی الیکشن ہو رہے، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن سے ملنے والے نوٹس کو کور کرنے کے لیے مریم نواز پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، سہیل آفریدی خود سرکاری افسران کو کل کا سورج نہ دیکھنے کی دھمکیاں لگاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی خود شہر ناز کی انتخابی مہم چلانے پہنچے، مریم نواز نے کسی لیگی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی خدمت کے ریکارڈ 90 سے زیادہ پروجیکٹ کسی ضمنی الیکشن کے محتاج نہیں، پنجاب کے عوام خود مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔