ہسپانوی وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔
ہسپانوی وزیراعظم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیے ہیں۔
حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلا مطالبہ غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی ہے۔
دوسرے مطالبے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوالالمپور پہنچنےپر وزیر اعظم شہباز شریف کا شاندار استقبال ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے’’ایکس‘‘ پر تصاویر شیئر کر دیں
کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوالالمپور پہنچنےپر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے ’’ایکس‘‘ پر میسیج اور تصاویر شیئر کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ٹویٹ کے ذریعےبتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے وفد سمیت ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ چکے ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معاشی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
استصواب رائے کاحق دیدیا ہوتا تومسئلہ کشمیر بہت پہلے حل ہو گیا ہوتا اور آج برصغیر پاک و ہند کے عوام ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں بہت آگے نکل گئے ہوتے
اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا’’الْحَمْدُ للّہ، وزیراعظم وفد سمیت ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر ہوٹل پر وزیراعظم انوار ابراہیم نے استقبال کیا۔‘‘ یہ ٹویٹ وزیر خارجہ کی آفیشل’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جو دورے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
AlhamdoLilah, Prime Minister @CMShehbaz with delegation reached Kuala Lumpur for two days official visit to Malaysia. He was received by Prime Minister Anwar Ibrahim on arrival at the hotel. pic.twitter.com/epiWrVpWg8
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 5, 2025
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی.دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔دونوں رہنما تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی غور کریں گے۔ عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کے لئے نئے تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوگی۔
بہر حال مجھے صاحب کو سچ بتا نا تھا، انہوں نے سیکرٹری صاحب کو بلا بھیجا اور ناراضگی کا اظہارکرتے کہا”انکار کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ مجھے بھی انکار کریں“
مزید :