وزیر ریلوے کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے، افغانستان چند ٹکوں کی خاطر ہمارے دشمن بھارت سے جا ملا ہے۔ حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام  واقعہ کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پالیسی نے بھارت کو  بے نقاب کیا، دنیا کو معلوم ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حماس سے ناکامی پر اسرائیلی فوج میں اختلافات؛ وزیر دفاع اور آرمی چیف آمنے سامنے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں غزہ جنگ کے آغاز سے جاری سیاسی و عسکری تقسیم ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے  جب کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو نہ روک پانے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش میں فوج اور حکومت کے درمیان تناؤ کھل کر سامنے آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں فریق اپنی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے سے انکاری ہیں اور ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش میں الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے اسرائیلی قیادت کی اندرونی کمزوریوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیر دفاع عزرائیل کاٹز کے درمیان اختلاف اس وقت شدید ہوا جب وزیر دفاع نے حماس کے حملے سے متعلق فوجی ناکامیوں پر تیار ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ کی دوبارہ جانچ کا حکم دیا۔

اس فیصلے نے فوجی قیادت میں غصے کی لہر دوڑا دی، کیونکہ یہ رپورٹ پہلے ہی فوج کے اپنے تحقیقاتی معیار کے مطابق تیار کی گئی تھی اور اسے پیشہ ورانہ و تکنیکی بنیادوں پر حتمی سمجھا جا رہا تھا۔

وزیر دفاع نے تحقیقات کی نئی ذمہ داری اپنے زیرِ انتظام دفاعی ادارے کے کمپٹرولر، ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل یائر وولانسکی کو سونپی، جس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی فوجی افسران کی ترقیوں کے سلسلے کو ایک ماہ کے لیے روک دیا گیا جس پر اسرائیلی فوج کے سربراہ نے شدید احتجاج کیا اور کھلے عام کہا کہ انہیں ان فیصلوں کا علم میڈیا کے ذریعے ہوا، وہ بھی اس وقت جب وہ گولان کی پہاڑیوں میں جاری مشقوں میں مصروف تھے۔

ایال زمیر نے اپنے سخت ردعمل میں واضح کیا کہ رپورٹ کا مقصد صرف فوج کی اندرونی کارکردگی اور تحقیقاتی نظام کی بہتری کا جائزہ لینا تھا، لیکن اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا غیر سنجیدہ اور نقصان دہ اقدام ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ اسرائیلی فوج واحد ادارہ ہے جس نے اپنی کمزوریاں خود تسلیم کیں اور ان کی تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داری قبول بھی کی۔ اگر مزید کسی جانچ کی ضرورت ہے تو پھر ایک آزاد، غیرجانبدار اور بیرونی کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ رپورٹ غیر سیاسی ہو اور کسی دباؤ کا شکار نہ بنے۔

فوجی افسران کی ترقیوں کو روکنے کے فیصلے پر بھی آرمی چیف نے سخت اعتراض کیا اور اسے فوج کی مجموعی صلاحیت اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی تادیب، ترقی یا تنزلی جیسے معاملات فوج کے اندرونی انتظامی دائرے میں آتے ہیں اور روایتی طور پر وزیر دفاع کو صرف باضابطہ آگاہی دی جاتی ہے، اجازت لینا فوج کی ذمہ داری نہیں۔

واضح رہے کہ یہ تنازع کوئی نئی بات نہیں۔ غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیلی حکومت اور فوج ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حماس کے حملے کو نہ روک پانے کی سنگین ناکامی نے دونوں اداروں کو دفاعی پوزیشن میں دھکیل دیا ہے اور اب دونوں ہی اپنے اپنے دائرے میں ایک دوسرے کو قصوروار ثابت کرنے کی مہم میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک اس چیلنج کو موقع میں بدلنے کے لیے پُرعزم ہے:وزیراعظم
  • سب جانتے ہیں آئی ایم ایف کی رپورٹ درست ہے، اسے غلط ثابت نہ کریں، ریحان حنیف
  • سب جانتے ہیں آئی ایم ایف کی رپورٹ درست ہے، اسے غلط ثابت نہ کریں: ریحان حنیف
  • قم، شہید علی ناصر صفوی کی برسی کے موقع پر محفل مسالمہ 27 نومبر کو منعقد ہوگی
  • قم، شہید ناصر صفوی کی برسی کے موقع پر محفل مسالمہ 27 نومبر کو منعقد ہو گی
  • بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کروانے والا دونوں جیل جائینگے: وزیرِ ریلوے
  • اسلام آباد حملے کا منصوبہ افغانستان میں نور ولی محسود نے بنایا، عطا تارڑ
  • حمزہ علی عباسی طلحہ انجم کی حمایت میں سامنے آگئے
  • حماس سے ناکامی پر اسرائیلی فوج میں اختلافات؛ وزیر دفاع اور آرمی چیف آمنے سامنے
  • پاکستان اور سعودیہ کے مابین عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کا معاہدہ