اداکارہ شرمین حنا رضوی نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کر دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اور ان کے شوہر علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حنا رضوی نے تحریر کیا کہ وہ دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال الگ ہو چکے ہیں۔ دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کے لیے وقت درکار ہے۔ اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور کسی قسم کے منفی تبصرے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شادی کے معاملات کو صرف وہی دو لوگ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں جو اس بندھن میں بندھے ہوں۔ حنا رضوی نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے نہایت مشکل تھا اور دونوں اس وقت جذباتی دباؤ میں ہیں۔ اداکارہ نے ان افراد پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا جو سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی پر تبصرے کر رہے ہیں۔ چند روز قبل اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ایسے پیغامات شیئر کیے تھے جن سے ان کی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی دوریوں کا عندیہ مل رہا تھا۔ یاد رہے کہ شرمین حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی تھی۔ شادی کے کچھ ہی ماہ بعد علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حنا رضوی نے اداکارہ نے
پڑھیں:
مداحوں نے سدرہ نیازی کو کترینہ کی ’ہمشکل‘ قرار دے دیا
پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی اپنی حالیہ ٹی وی پرفارمنس اور اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اپنے حالیہ ڈرامے ’سنول یار پیا‘ میں وہ سسی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو سنول کی ماضی کی محبت ہے۔ ایک مخصوص سین میں ان کے سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور خصوصاً ان کے چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ملانا شروع کر دیا ہے۔ بعض صارفین نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ شکل و صورت میں بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور یامی گوتم سے بھی مماثلت رکھتی ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سدرہ نیازی کی اسکرین پر موجودگی اور خوبصورتی ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سے بھی زیادہ نمایاں ہے۔
سدرہ نیازی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری، خوبصورتی اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے اور انہیں بطور مرکزی اداکارہ کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔