تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا جنہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے تعلقات کی خبریں منظرِ عام پر رہی ہیں۔ ان کی عبد الرزاق کے ساتھ ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی جو زیورات کی دکان میں لی گئی تھی، تب سے صارفین کا خیال تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اب حال ہی میں تمنا بھاٹیا نے ایک شو کے دوران وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے مطابق تو میری عبد الرزاق سے شادی بھی ہو چکی تھی۔ انہوں ںے ساتھ ہی کہا ’مذاق مذاق میں عبدالرزاق‘۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
اداکارہ نے عبدالرزاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معاف کیجیئے گا سر آپ کے تو دو تین بچے ہیں۔ میزبان کے سوال پر کہ آپ دونوں کہاں ملے تھے انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ایک جیولری اسٹور میں ملے تھے جس کی اوپننگ میں ہم دونوں شریک تھے۔
تمنا بھاٹیا نے ویرات کوہلی سے منسوب افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت برا لگتا ہے کیونکہ میں ان سے صرف ایک دن کے لیے ملی تھی اور شوٹ کے بعد نہ کبھی بات ہوئی، نہ ملاقات۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں تمنا بھاٹیا اور ویرات کوہلی کی ایک کمرشل شوٹ کی تصویر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹرعبدالرزاق نے اسٹیج اداکارہ دیدار سے منگنی کیوں توڑی؟
واضح رہے کہ اداکارہ تمنا بھاٹیا اداکار وجے ورما کے ساتھ تعلق میں تھیں، لیکن یہ جوڑی رواں سال کے آغاز میں الگ ہو گئی۔ اگرچہ دونوں نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کی خبروں کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی، تاہم افواہیں گردش کرتی رہیں کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔ وجے اور تمنا کے درمیان تعلقات کی افواہیں اُس وقت زور پکڑیں جب انہیں 2023 میں نئے سال کی تقریب کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ تمنا بھاٹیا تمنا بھاٹیا اور عبدالرزاق شادی عبدالرزاق.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ تمنا بھاٹیا عبدالرزاق تمنا بھاٹیا ہوئے کہا
پڑھیں:
اب وقت آگیا، دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں، ٹرمپ کا ایران کو پیغام
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کسی نہ کسی شکل میں ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔
اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے جس طرزِ عمل پر عمل پیرا ہے، اسے مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سفارتی حل اور معاہدہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تعطل سے متعلق خبروں کو بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات کے برعکس دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت مسلسل جاری ہے اور مذاکرات کا عمل رکا نہیں ہے۔
امریکی صدر کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی گفتگو مختلف معاملات پر جاری ہے، تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مذاکرات کا حتمی نتیجہ کیا نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی بھی یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مذاکرات کس سمت جائیں گے یا ان کا اختتام کس نوعیت کے معاہدے پر ہوگا، لیکن دونوں فریقوں کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔
ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے، جوہری پروگرام، علاقائی کشیدگی اور اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
عالمی مبصرین کی نظریں بھی دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں پر مرکوز ہیں کیونکہ کسی بھی ممکنہ پیش رفت کے مشرق وسطیٰ اور عالمی سیاست پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔