فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے،نہ تاریخ معاف کرے گی نہ آنے والی نسلیں، بنگلا دیشی صدر
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: بنگلا دیشی عبوری صدر محمد یونس کاکہنا ہےکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی دن کی روشنی میں اور پوری دنیا کے سامنے کی جا رہی ہے، لیکن عالمی برادری اس المیے کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیشی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی مکمل تائید کرتا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔
صدر یونس نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور انسانیت کے دعویدار ممالک اس بربریت کو روکنے کے لیے وہ کچھ نہیں کر رہے جو ضروری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف آنے والی نسلیں بلکہ تاریخ بھی عالمی طاقتوں کی اس مجرمانہ خاموشی کو معاف نہیں کرے گی، ہم سب ایک نسل کشی کو براہِ راست اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن مؤثر قدم نہیں اٹھا رہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ نہتے فلسطینیوں کی جانیں بچائی جا سکیں اور انسانی المیہ مزید گہرا نہ ہو۔
اپنے خطاب میں محمد یونس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بے یارو مددگار روہنگیا مسلمان تشدد اور جبر کے باعث بنگلا دیش ہجرت پر مجبور ہیں، جس سے ان کے ملک پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسئلے کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے عملی کردار ادا کریں، غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں محض جنگی کارروائیاں نہیں بلکہ واضح طور پر ایک نسل کشی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ا نکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، فیصل آباد چیمبر کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل ا?باد (کامرس ڈیسک)فیصل آباد چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب کے بعد ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے باعث انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے صرف پنجاب میں 6.3 فیصد رقبہ متاثر ہوا ہے جس کے معاشی اثرات دیگر صوبوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ سڑکوں کو نقصان کے باعث کاروباری برادری کے لیے مقررہ وقت میں ریٹرن جمع کرانا مشکل ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو حکومت ریونیو ہدف حاصل نہیں کر سکے گی اور تاجروں و صنعتکاروں کو بھی غیر ضروری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔