کراچی:

18اگست کی شب مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شہر کا رخ کرے گا، ابتدا میں معتدل بارش کا امکان جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلولنک سرکولیشن کے اثرات 18اگست کی شام تا رات کراچی میں داخل ہونگے،جس کے نتیجے میں ابتدائی طورپر ہلکی سے درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ 20 اور21 اگست کو گرج چمک کےساتھ  تیز اور موسلادھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیرضیغم کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سسٹم سے متعلق سیٹلائٹ سے موصولہ تصاویر کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ اس وقت بھارتی راجستھان پر موجود ہے،جس کے تحت دیہی سندھ کے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے قرب وجوار میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پیرکی شام تا رات یہ سلسلہ کراچی کا رخ کرےگا جبکہ بدھ، جمعرات (20تا21اگست) کراچی میں تیز بارشوں کے کئی اسپیل متوقع ہے، جس کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

انجم نذیر کے مطابق ابھی ان بارشوں کی ملی میٹر میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی البتہ یہ سسٹم کبھی کبھار ہیوی بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

موسم کی غیرسرکاری سطح پر پیش گوئی کرنے والے ادارے ویدرڈاٹ پی کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق سندھ و راجستھان ریجن پر بنی سائیکونک سرکولیشن بتدریج جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہی ہے، ہندوستانی کچ میں موجود سسٹم کی وجہ سے دیہی سندھ قریب کے اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ سرکولیشن پاکستان کے جنوبی علاقوں کی طرف بھی مون سون ہواوں کو کھینج رہا ہے،کراچی میں اس گردش کی وجہ سے سمندری ہواوں کی رفتار کم ہورہی ہے،تاہم شہر میں نچلی سطح کے بادل بھی بن سکتے ہیں، جس کے سبب شمال مشرقی علاقوں میں پھوار اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے، 20 اگست کو کراچی میں تیز بارشوں کے  2 تا 3 اسپیل متوقع ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی میں بارشوں کا

پڑھیں:

راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کار کی اونٹ سے ٹکر ہوگئی اور اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا، حادثے میں ڈرائیور اور اونٹ دونوں زخمی ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کا سر اور اوپری دھڑ کار کی چھت اور ونڈ اسکرین توڑتے ہوئے اندر گھس گیا اور جانور مسلسل خود کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک اونٹ اچانک سڑک پر آگیا، جس کے باعث گاڑی کے ڈرائیور کو بریک لگانے کا موقع نہ ملا اور گاڑی زور دار ٹکر کے باعث تباہ ہوگئی، اس کا بمپر، بونٹ اور ونڈ اسکرین مکمل طور پر چکنا چور ہوگئے۔

ٹکر کی شدت سے گاڑی کی چھت اور فرنٹ شیشہ ٹوٹ کر اندر دھنس گئے، جس کے باعث اونٹ گاڑی میں بری طرح پھنس گیا۔

حادثے کے بعد مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد اسے جودھپور منتقل کردیا گیا، رپورٹس کے مطابق ڈرائیور رام سنگھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اونٹ تقریباً دو گھنٹے تک گاڑی کے اندر پھنسا رہا، بعد ازاں مقامی حکام اور علاقہ مکینوں نے مشترکہ کوششوں سے اسے نکالا، کار کا حصہ کاٹنے کے لیے مشین کی مدد بھی لی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کر دیا
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • جاپان نے چین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا ،ڈی جی آئی جی ٹریفک
  • کراچی میں موت کا رقص جاری
  • جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی یہ نیا سسٹم پکڑے گا، ڈی جی آئی جی ٹریفک کراچی
  • راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان