یو اے ای میں پھنسی ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس تین ماہ بعد کراچی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔
ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔
پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی گیمز: پاکستان کے محمد آصف اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
کراچی:تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر ویدو کو 1-2 سے زیر کرنے میں کامیاب رہے۔
پہلا فریم 43-29 سے ہارنے کے بعد محمد آصف نے اگلے دونوں فریمز 06-116 اور 32-67 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
محمد آصف نے تیسرے فریم میں عالمی گیمز کا سب سے بڑا بریک 109 بھی کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔