Jasarat News:
2025-09-28@06:25:45 GMT

کراچی میں دودھ کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور کرنے کی تیاریاں

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے شہریوں کے لیے دودھ کے نئے نرخ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ڈیری فارمرز کے نائب صدر چوہدری فاروق نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر کراچی یکم اکتوبر تک دودھ کے نئے نرخ مقرر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ڈیری فارمرز کو روزانہ 30 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ کچھ عناصر کیمیکل ملا دودھ فروخت کر رہے ہیں، جس کی نشاندہی متعلقہ اداروں کو بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پرامن احتجاج کریں گے۔ ان کے مطابق سیلابی تباہ کاریوں نے بھی ڈیری فارمرز کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ڈیری فارمرز کے جنرل سیکریٹری شوکت مختار نے بتایا کہ شہر کی مختلف بھینس کالونیوں میں 10 لاکھ سے زائد جانور موجود ہیں جو روزانہ 50 لاکھ لیٹر دودھ فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جانوروں کی بنیادی خوراک بھوسا نایاب ہوچکا ہے جبکہ ڈیری انڈسٹری میں ہر چیز کی قیمت تقریباً 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو جانور بھوکے مرنے لگیں گے۔ شوکت مختار کے مطابق کمشنر کراچی کو دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں جائز اضافے کے لیے خطوط بھیجے گئے تھے لیکن کوئی عملی نتیجہ نہیں نکلا۔

مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیری فارمرز

پڑھیں:

روس میں زیادہ دودھ حاصل کرنے کیلئے گائیوں پر دماغی امپلانٹس کی آزمائش شروع

روسی کمپنی Neiry نے گائیوں میں نیورو-امپلانٹس چپس لگانا شروع کردیا ہے تاکہ دودھ کی پیداوار کو بڑھایا جائے۔ 

پروجیکٹ ہارن نامی ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد گائیوں کے دماغ کے ایسے حصے نشانہ بنانا ہے جو بھوک، تناؤ، تولیدی نظام وغیرہ سے منسلک ہیں۔ 

امپلانٹس میں ایک تحریک کار شامل ہے جو سر کے پچھلے حصہ سے منسلک ہوتا ہے، اور یہاں سے الیکٹروڈز دماغ کے اندر مخصوص حصوں تک جاتے ہیں جنہیں برقی سگنل کے ذریعے متحرک کیا جائے گا۔ 

ٹیسٹ کا آغاز روس کے سوردلوفسک خطے میں ہوا ہے اور ابتدائی طور پر تقریباً پانچ گائیوں پر یہ یہ آزمائش کی گئی ہے۔ 

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امپلانٹس کی قیمت کم کرنے کی راہیں تلاش کر رہی ہے، تاکہ یہ تجارتی پیمانے پر قابلِ قبول ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف بجلی کی قیمت میں کمی کیلیے رضامند‘ حکومت سے تجاویز طلب
  • ٹک ٹاک فروخت کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر امریکی صدرنے دستخط کردیئے
  • کراچی: دودھ کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبر، ڈیڈ لائن مقرر
  • روس میں زیادہ دودھ حاصل کرنے کیلئے گائیوں پر دماغی امپلانٹس کی آزمائش شروع
  • ڈیری مصنوعات سے متعلق 5 عام افواہیں اور ماہرین کی حقیقت پسندانہ رائے
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • قزاقستان سے گندم کی پہلی کھیپ امریکا پہنچ گئی
  • عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای-میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا