بحرین کا بوئنگ طیارہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برادر ملک بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکج دیا گیا ہے۔
مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک بحرین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی۔
بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا، امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے اور 13 الیکٹرک جنریٹرز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس بھی شامل ہیں۔
امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں بحرین کی جانب سے موصول ہونے والی امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں میں جلد شروع ہو جائیگا۔
سیلاب متاثرین کے لئے یہ ریلیف پیکج بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی اور یکجہتی کی ایک روشن مثال ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیلاب متاثرین کے
پڑھیں:
قومی ایئرلائن کے بوئنگ طیارے کی ونڈ اسکرین پھر ٹوٹ گئی، 3 دن پہلے لگائی گئی تھی
قومی ایئرلائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی جس کے بعد طیارے کو جدہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ائیر لائن کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔ ونڈ شیلڈ ٹوٹنے کے بعد بوئنگ 777 طیارے کو جدہ ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔
بوئنگ 777 کی ونڈ شیلڈ پہلی مرتبہ جمعرات کو 34 ہزار فٹ کی بلندی پر ٹوٹی تھی، جبکہ اس سے قبل تین دن پہلے ہی ونڈ اسکرین لگائی تھی گئی۔
ونڈ شیلڈ کی اندرونی اور بیرونی دونوں پرتیں چٹخ گئیں۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ طیارے میں نئی ونڈ شیلڈ کی بجائے ایک گراؤنڈ طیارے پر لگی پرانی ونڈ شیلڈ نکال کر لگائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق طیاروں کی بدحالی اور اسپیئر پارٹس نہ ہونے سے متعلق انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔