گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے چھیڑا تو پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا اور انہیں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنایا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کیماڑی پہنچے اور بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ "معرکہ حق جشنِ آزادی" پورے پاکستان میں جوش و خروش سے جاری ہے اور گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی کی تقریبات یکم اگست سے مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ماہی گیروں کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا ہے، نیوی سمیت تمام اداروں کے تعاون پر مشکور ہوں۔ گورنر سندھ نے بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے چھیڑا تو پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا اور انہیں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنایا جائے گا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ راحت فتح علی خان کے شو میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور ہر طرف جشن کا سماں تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بوٹ ریلی جیسے ایونٹس کراچی کی خوبصورتی اور ساحلی سیاحت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔
بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے ساحلی علاقے بھٹ آئی لینڈکا دورہ کیا، جہاں انہیں مقامی کمیونٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حسین بھٹی نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ بھٹ آئی لینڈ کراچی کا وہ علاقہ ہے جہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور اسے زیرو کرائم ایریا قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ہنڈی کرافٹس کے فروغ اور معیاری ریسٹورینٹس کی تعمیر کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ کو مزید بتایا گیا کہ مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے صفائی اور ستھرائی کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے، جس نے علاقے کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ گورنر سندھ نے بھٹ آئی لینڈ میں جاری عوامی شراکت داری پر مبنی ماڈل کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو دیگر علاقوں میں بھی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ کراچی کو محفوظ، صاف اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ نے نے کہا کہ انہوں نے بھٹ آئی سندھ کو
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر