گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے چھیڑا تو پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا اور انہیں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کیماڑی پہنچے اور بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ "معرکہ حق جشنِ آزادی" پورے پاکستان میں جوش و خروش سے جاری ہے اور گورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی کی تقریبات یکم اگست سے مسلسل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ماہی گیروں کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا ہے، نیوی سمیت تمام اداروں کے تعاون پر مشکور ہوں۔ گورنر سندھ نے بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے چھیڑا تو پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا اور انہیں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنایا جائے گا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ راحت فتح علی خان کے شو میں پچاس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور ہر طرف جشن کا سماں تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ بوٹ ریلی جیسے ایونٹس کراچی کی خوبصورتی اور ساحلی سیاحت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں۔
بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے ساحلی علاقے بھٹ آئی لینڈکا دورہ کیا، جہاں انہیں مقامی کمیونٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حسین بھٹی نے گورنر سندھ کو آگاہ کیا کہ بھٹ آئی لینڈ کراچی کا وہ علاقہ ہے جہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور اسے زیرو کرائم ایریا قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ہنڈی کرافٹس کے فروغ اور معیاری ریسٹورینٹس کی تعمیر کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جا رہا ہے۔ گورنر سندھ کو مزید بتایا گیا کہ مقامی کمیونٹی کی شمولیت سے صفائی اور ستھرائی کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے، جس نے علاقے کے ماحول کو خوشگوار بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ گورنر سندھ نے بھٹ آئی لینڈ میں جاری عوامی شراکت داری پر مبنی ماڈل کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو دیگر علاقوں میں بھی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ کراچی کو محفوظ، صاف اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران خان ٹیسوری گورنر سندھ نے نے کہا کہ انہوں نے بھٹ آئی سندھ کو
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔