Jang News:
2025-10-04@16:53:55 GMT

کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل، ایئرپورٹ، ماڈل کالونی اور لانڈھی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، گلستان جوہر، ناظم آباد اور اطراف میں بھی بادل برسے ہیں۔

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ 23 اگست تک جاری رہنے والے سسٹم کے دوران دو سے تین اسپیل آسکتے ہیں

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔

گلشن اقبال، لیاقت آباد، صدر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی سمیت دیگر مقامات پر پانی جمع ہے۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ 

لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش میں بجلی معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا تھا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ منگل اور بدھ کو شہر میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست تک جاری رہنے والےسسٹم کے دوران شہر بھر میں 2 سے 3 اسپیل آسکتے ہیں، اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی میں مقامات پر کا امکان

پڑھیں:

اسپین میں طوفانی بارش‘ امداد کے لیے فوج طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میڈرڈ: (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین میں خوفناک طوفان اور سیلاب نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔
عالمی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیاہے، حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔
واضح رہے کہ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں جبکہ دوسری طرف ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • سمندری طوفان ’شکتی‘ کراچی سے 390 کلومیٹر دور، آج بارش کا امکان
  • طوفان ’شکتی: کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان
  • تھنڈر سٹارم اور ژالہ باری؛ آئندہ چھ گھنٹے میں موسم پلٹنے کاامکان
  • ڈیپ ڈپریشن کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار
  • ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری
  • راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
  • اسپین میں طوفانی بارش‘ امداد کے لیے فوج طلب
  • بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان، کراچی میں آج بارش کا امکان
  • کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان