کراچی، ناتھا خان پل پر پھر گڑھا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, August 2025 GMT
کراچی کے ناتھا خان پل پر پھر گڑھا پڑ گیا، پل کی مرمت میں کم از کم 10دن لگ سکتے ہیں۔
ڈرگ روڈ سے ائیرپورٹ جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، گڑھے کی مرمت کا کام جاری ہے۔
انجینئرز کے مطابق ناتھا خان پل کے نیچے سے نشے کے عادی افراد بیم سے سریا نکال رہے ہیں۔
سریا چوری ہونے کی صورت میں ناتھا خان پل مزید مقامات سے ٹوٹ سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی:ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے کراچی کے علاقوں صدر اور آرم باغ میں کی گئی کارروائیوں کے دوران ملزمان وقاص چندا، سجاد حسین اور عثمان آفریدی کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے اور 2 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان طویل عرصے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دستاویزات اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔