کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں سنگدل ماں نے اپنے دو کمسن بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ کر قتل کردیا جب کہ پولیس نے ماں کو حراست میں لیکر آلہ قتل برآمد کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق درخشان تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان مجاہد اسٹریٹ نمبر 10 میں واقع بنگلے سے 2 کمسن بچوں کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں۔

واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے بنگلے سے شواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا جب کہ بچوں کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولنسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

قتل کیے جانے والے بچوں کی شناخت ساڑھے 4 سالہ سمیحہ دخترغفران اور 7 سالہ ضرار ولد غفران کے ناموں سے کی گئی۔

ایس ایس پی ساوتھ مہزورعلی نے ایکپسریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو مددگار 15 کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ایک خاتون نے اپنے 2 کمسن بچوں کو قتل کردیا ہے جس پر پولیس موقع پر پہچی تو دیکھا کہ گھر کے واش روم میں 2 بچوں کی لاشیں موجود ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دونوں بچوں کوان کی سگی ماں ادیبہ نے گردن پرتیز دھارآلہ کے وارکرکے قتل کیا ہے، پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ حراست میں لی جانے والی خاتون ادیبہ کی 9 سال قبل غفران سے شادی ہوئی تھی، خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اورخاتون کو دورے پڑا کرتے ہیں، اسی وجہ سے گزشتہ سال ستمبرمیں خاتون ادیبہ کو ان کے شوہرغفران نے طلاق دے دی تھی اورعدالت نے بچوں کی حوالگی والد غفران کے سپرد کردی تھی۔

والد غفران اکثر اپنے بچوں کوان کی والدہ ادیبہ سے ملوانے کے لیے بھیجا کرتا تھا اورگزشتہ روز بھی والد نے بچوں کو والدہ ملنے کے لیے بھجوایا تھا۔

بچے والدہ کے ساتھ تھے اسی دوران کسی وقت بچوں کی والدہ کو دورے پڑے اوروالدہ ذہنی توازن کھوکر دونوں بچوں کو گھر کے واش روم میں لے گئی جہاں خاتون نے دونوں بچوں کو چھری کی مدد سے ذبح کردیا۔

انھوں نے بتایاکہ خاتون ادیبہ نے ہی فون کرکے اپنے سابق شوہر کو بچوں کو قتل کرنے کی اطلاع دی تھی جس پر بچوں کے والد یا چچا نے مددگار 15 پولیس کواطلاع دی اوراس طرح بچوں کے والد کے ہمراہ پولیس موقع پر پہنچی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ بچوں کے والد نجی کمپنی میں بڑے عہدے پر فائز ہیں جب کہ ملزمہ ادیبہ گھریلو خاتون ہے اور اکیلی بنگلے میں کرائے پر رہائش پذیر تھی۔

انھوں نے بتایاکہ بنگلے میں چار پورشن بنے ہوئے ہیں اور خاتون بنگلے کے فرسٹ فلور پر واقع ایک پورشن میں مقیم تھی۔

ابتدائی طور پرمعلوم ہوا کہ  خاتون لاہور کی رہائشی ہے، پولیس نے جائے وقوع سے آلہ قتل چھری سمیت دیگر شواہد بھی اکٹھا کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

قتل کیے جانے والے بچوں کے والد کے ایک ملازم نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفگتو کرتے ہوئے بتایا کہ روزانہ اسکول کے بعد بچوں کو ان کی والدہ کے پاس چھوڑتا تھا اور شام میں واپس لے جاتا تھا۔

مقتول بچوں کے والد کے ملازم نے مزید بتایا کہ بدھ کو بھی معمول کے مطابق بچوں کو چھوڑا، لیکن شام گئے تک والدہ کی کال نہ آنے پر رابطہ کیا تو خاتون نے کہا کہ بچے آج رات وہیں رہیں گے اور صبح لے جائیے گا۔ صبح والد کی ہدایت پر جب میں گھر پہنچا تو باتھ روم میں دونوں بچوں کی لاشیں خون میں لت پت پڑی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچوں کے والد دونوں بچوں کمسن بچوں بتایا کہ پولیس نے نے بتایا بچوں کو بچوں کی کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی رہنمائوں کا سینئر صحافی راؤ افنان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنما اسد اللہ بھٹو، اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے سینئر صحافی و مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر راؤ افنان کی والدہ کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کار پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
  • کراچی: ڈیفنس میں نئی نویلی دلہن کی موت پر شوہر کا کزن زیرِ حراست
  • پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
  • کراچی: ای-چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کیخلاف پولیس نے سخت اعلان کردیا
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • جماعت اسلامی رہنمائوں کا سینئر صحافی راؤ افنان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار
  • کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ واقعہ میں اہم پیشرفت ,3 مشتبہ افراد گرفتار