پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھاررہی ہے، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوس میں پاکستان کی کامیابی سے بھارت کی معیشت ہچکولے کھار رہی ہے،بھارت دنیا میں تنہا ہوچکا ہیجبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے،بھارتی عوام بھی موودی سے نفرت کرنے لگے ہیں کیونکہ موودی نے بھارتی معیشت کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبائی وزیربلدیات سعید غنی نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن میں صدر نکاٹی فیصل معیز خان اور انکے رفقاکی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر صدر نکاٹی فیصل معیز خان ،یونس خمیسانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میرافوج کے بہت سارے اقدامات سے کھلااختلاف رہاہے لیکن ملک کادفاع صرف فوج ہی کرسکتی ہے کوئی اور نہیں کرسکتا ،مضبوط فوج تمام اختلافات کے باوجودضرورت ہے ،جوجماعت فوج کوکمزورکرناشروع کردیں تواس کا مطلب ہے کہ وہ ملک دشمن کے ایجنڈے میں ہے۔(جاری ہے)
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ دنیا کے خطے پر مضبوط ملک دکھائی دینے والا بھارت اب کمزور ترین نظر آنے لگا ہے،پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور اب ہمیں دشمنوں کی سزشوں سے بچ کر اپنی اور اپنے ملک کی عزت رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جبکہ وزیراعلی مراد علی شاہ نے صنعتی علاقوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز بھی مہیا کئے،چیئرمین بلاوہ بھٹو زرداری کی ہمیں خصوصی ہدایت ہے کہ صنعتی ترقی کیلئے صنعتکاروں سے ہرممکن تعاون کیا جائے۔ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن اف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز نے کہا کہ78واں یوم آزادی ہے جوبھارت کی شکست کی وجہ سے عظیم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیراور پاک فوج پرہمیں فخر ہے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی پاک دفاعی معاہدہ اسٹریٹیجک، معیشت اور خوشحالی کا احاطہ کرتا ہے، سیکیورٹی حکام
پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے کو اعلی سیکیورٹی حکام نے سنجیدہ اور وسیع النوع قرار دیا ہے، پاکستان کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں بلکہ معیشت، اقتصادیات اور عوامی خوشحالی تک پھیلا ہوا ہے۔
ٹیلی ویژن اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ دہائیوں پرانا مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کے پس منظر میں طے پایا ہے اور اس کے مقاصد انتہائی وسیع ہیں۔ معاہدہ اسٹریٹیجیک نوعیت کا ہے، کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں اور اس کا بنیادی مقصد استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔
ملاقات میں کہا گیا کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کی طاقت اکٹھی ہو گئی ہے اور کوئی بھی ملک ان کے خلاف کوئی قدم اٹھانے سے پہلے دوبارہ سوچے گا۔ سیکیورٹی حکام نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس جارحانہ دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت اور عزم موجود ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو مئی 2025 میں سامنے آنے والی شکست کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بعض دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیچھے بیرونی سپانسرشپ، سمگلنگ اور منشیات کی آمدنی کے ذریعے مدد موجود ہے اور ان سرگرمیوں کا ایک مرکز افغانستان ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف جارحیت اختیار نہیں کی بلکہ وہاں سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرنے کا کہا ہے اور بین الاقوامی برادری بھی افغانستان سے یہی توقع رکھتی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں روزانہ اوسطاً 190 سیکیورٹی آپریشن ہو رہے ہیں اور صرف اس سال کے ابتدائی نو مہینوں میں 1 ہزار 422 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جن میں سے 126 افغان باشندے تھے۔
سیکیورٹی حکام نے واضح کیا کہ پاکستانی فوج کسی سیاسی جماعت کی بجائے حکومت وقت کے ماتحت ہے اور سول و ملٹری تعلقات مضبوط رہنے چاہئیں تاکہ ریاستی مقاصد بہتر طریقے سے حاصل ہو سکیں؛ ان کے بقول یہاں ریاست کے اندر کوئی علیحدہ ریاست موجود نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں