شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔

متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر پشت کے بل سڑک پر گر گئی اور قریب سے گزرنے والے ٹرک جس پر کنٹینر بھی لدا ہوا تھا اس کے پچھلے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔

تاہم پولیس نے ڈرائیور علی حمزہ کو گرفتار کر کے 10 ویلر ٹرک نمبر پی 3732 کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، متوفیہ 5 بچوں کی ماں اور منگھوپیر کواری کالونی کی رہائشی ہے جبکہ متوفیہ کا شوہر ملازمت کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم ہے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار

کراچی:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے بغیر ڈیوٹی ادا کیے 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بکس، پلے اسٹیشنز اور میموری کارڈز ضبط کر لیے اور اس عمل میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

 ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ائیرپورٹ کراچی نے فوری طور پر دو ایف آئی آرز درج کروا کر اس جرم میں ملوث کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ الیکٹرونک سامان کو گڈز ڈیکلریشن جمع کرائے بغیر غیر قانونی طور پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر باہر نکالی جا رہی تھیں، اس فراڈ میں ایک غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین اور بدعنوان درآمد کنندگان ملوث پائے گئے ہیں۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ جعلی طریقہ کار سے مجموعی طور پر 5 کھیپیں غیر قانونی طور پر باہر نکالی گئیں، ان کھیپوں کو کسٹمز کے وی باک سسٹم سے چھپایا گیا اور جی ڈی دائر نہ کرکے جعلی گیٹ پاسز کے ذریعے کلیئرنس ممکن بنائی گئی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ پانچوں کھیپوں کی غیر قانونی کلیئرنس پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کا مجموعی تخمینہ شدہ مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، کمپنی ملازمین نے قیمتی الیکٹرونکس اشیا غیر قانونی طور پر باہر نکالنے کے لیے اپنے کمپیوٹرائزڈ آئی کارگو سسٹم کو استعمال کیا۔

حکام نے بتایا کہ صرف ایک کنسائنمنٹ سے 258 آئی فون 16، 101 لیپ ٹاپس، 246 ٹیبلیٹس، 102 آئی پیڈز، 46 پلے اسٹیشنز اور 20 ہزار میموری کارڈ برآمد کیے گئے۔

کسٹمز حکام کے مطابق گیٹ پاس جاری کرنے والی خاتون زیرحراست ہیں، خاتون کے مطابق انہیں اوپر سے ہدایات مل رہی تھیں جبکہ نجی کارگو ٹرمینل کا ایک ماہ سے زائد سی سی ٹی وی ریکارڈ دینے میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہا ہے۔

حکام نے کہا  کہ مزید ایف آئی آرز اور گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہنے والے کسٹمز اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں ڈاکو راج، ایک اور شہری مزاحمت پر زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال کی تعداد 67 ہوگئی
  • حیدرآباد: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار
  • کراچی: گھر کی سیڑھیوں سے گر کر نوجوان لڑکی جاں بحق
  • کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپس سمیت الیکٹرونک سامان ضبط، ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ گھر سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
  • ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
  • کراچی، پیرآباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار
  • کراچی، کیماڑی میں فائرنگ سے مرد و خاتون جاں بحق، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی، تین گرفتار، اسلحہ و سامان برآمد