مالاکنڈ: فائرنگ سے زخمی مفتی کفایت اللّٰہ کی بیٹی دم توڑ گئی، مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔
فائرنگ سے مفتی کفایت اللّٰہ اور ان کی بیٹی زخمی ہوگئی تھی جو دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حامدالرحمان کے مطابق تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے ثمن آباد میں مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے معتصم اللّٰہ نے گھر میں فائرنگ کردی، فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے والد اور بہنوں پر فائرنگ کرنے والے مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحقمفتی کفایت اللّٰہ اور ایک بیٹی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹی دم توڑ گئی، یوں واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان زخمی
کراچی:شہر قائد میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں ہونے والی فائرنگ میں 18 سالہ نوجوان سمیر زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔