کراچی میں آئندہ تین دن حبس، ابر آلود آسمان اور بوندا باندی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد کے باسی آئندہ چند روز تک مرطوب اور ابر آلود موسم کے لیے تیار رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں، جس کے باعث تیز دھوپ اور بڑھتی ہوئی نمی نے حبس کو مزید بڑھا دیا ہے۔
آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، لیکن حبس کم کرنے میں زیادہ مددگار نہیں۔
ماہرین کے مطابق آئندہ تین دن کے دوران مطلع جزوی سے مکمل ابر آلود رہ سکتا ہے۔ صبح اور رات کے وقت کہیں ہلکی بوندا باندی اور کہیں رم جھم کا امکان ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم میں ہلکے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ پئیں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دنیا بھر میں سال کا سب سے بڑا سپر مون دیکھا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں شہری بڑی تعداد میں کھلے مقامات پر نکلے اور چاند کے نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا جبکہ فاصلہ کم ہونے کے باعث اس کا حجم بھی تقریباً 7.9 فیصد بڑا دکھائی دیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند طلوع ہونے کے فوراً بعد ہوتا ہے۔
دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی اس خوبصورت منظر کو دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر لوگ اس کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔ رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ دسمبر میں کیا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب آتا ہے تو وہ اپنے عام حجم سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے جسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل رواں سال پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔