کراچی: بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی معطل
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
کراچی میں بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے،کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جب کہ کے الیکٹرک کے 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔
متاثرہ علاقوں میں نیوکراچی، نارتھ کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر،
پی آئی بی کالونی اور جمشید روڈ شامل ہیں۔
ان کے علاوہ اولڈ سٹی ایریا، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں بجلی
پڑھیں:
لاہور: مختلف علاقوں میں دوپہر 12 بجے سے بجلی بند
سٹی42: غازی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ12 بجے سے بجلی کی بندش سے مقامی افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اہل علاقہ نے متعدد بار لیسکو آفس جا کر بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
غازی روڈ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے ان کی زندگی متاثر ہو رہی ہے اور وہ اس صورتحال سے بہت تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے لیسکو حکام سے فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا سخت مطالبہ کیا ہے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار