Express News:
2025-08-19@12:26:16 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، اعدادوشمار جاری

اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اس حوالے سے اعدادوشمار بھی جاری کر دیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی جہاں 36 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ، گلشنِ معمار میں 33 ملی میٹر، ناظم آباد میں 26، سرجانی ٹاؤن میں 12، مسروس بیس پر 11، کورنگی میں 5، یونیورسٹی روڈ پر 4 اور گلشنِ حدید و ڈی ایچ اے میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

مزید برآں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران کی گئی

پڑھیں:

کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے شارع فیصل، ایئرپورٹ، ماڈل کالونی اور لانڈھی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ آئی آئی چندریگر روڈ، ڈیفنس، گلستان جوہر، ناظم آباد اور اطراف میں بھی بادل برسے ہیں۔

کراچی میں 3 سے 4 دنوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ 23 اگست تک جاری رہنے والے سسٹم کے دوران دو سے تین اسپیل آسکتے ہیں

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔

گلشن اقبال، لیاقت آباد، صدر، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی سمیت دیگر مقامات پر پانی جمع ہے۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ 

لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا اور نمائش میں بجلی معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا تھا کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ منگل اور بدھ کو شہر میں موسلا دھار بارش کا امکان بھی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 اگست تک جاری رہنے والےسسٹم کے دوران شہر بھر میں 2 سے 3 اسپیل آسکتے ہیں، اسپیل کے دوران شہر کے بیشتر مقامات پر 40 سے 50 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر 70 سے 80 اور کہیں کہیں 100 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ، گھروں میں پانی داخل، بجلی غائب
  • اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
  • کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ، بجلی غائب
  • کراچی: بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی معطل
  • کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی سمیت ملک بھر میں کل سے بارش کی پیشگوئی