کراچی میں بارش، کئی علاقوں میں بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
لیاری، کھارادر، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، کورنگی، لانڈھی، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، کیماڑی، ماڑی پور، سائٹ ایریا، نارتھ ناظم آباد اور پاپوش سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی طور پر بند کی جاسکتی ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے۔
کراچی کے علاقے شارع فیصل، ایئرپورٹ، ماڈل کالونی لانڈھی کے اطراف میں بارش ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کی جائے، مختلف علاقوں میں بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ادارے کی قیادت اور عملہ متحرک ہے، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، 2100 میں سے 1750 سے زائد فیڈرز سے بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
بحیرہ عرب: سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کرای سمیت سندھ کے جنوبی و مشرقی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کراچی نے ممکنہ سمندری طوفان کے متعلق چوتھا الرٹ جاری کیاہے ۔ جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔شمال مشرقی بحیرہ عرب اوراس سے ملحقہ سوراشٹرا کے ساحل کے نزدیک موجود ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرگیا۔یہ سسٹم سست روی سے جنوب مغرب کی جانب بڑھا ہے ۔ سمندری سرگرمی کراچی سے تقریباً 440 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔امکان ہے کہ دو روز کے دوران یہ نظام جنوب مغرب کی طرف شمال مغربی بحیرہ عرب کی طرف بڑھے گا۔